پیپلزپارٹی ’’چنو نئی سوچ‘‘ کے ساتھ میدان میں آئی ہے:اشرف بھٹی 

Feb 04, 2024

لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمدا شرف بھٹی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی ’’چنو نئی سوچ‘‘ کے ساتھ میدان میں آگئی ہے اور اب نوجوانوں کا مستقبل اسی نئی سوچ سے وابستہ ہے۔ عوام کے پاس سنہری موقع ہے کہ وہ اپنے ووٹ کے درست استعمال سے اپنی تقدیر کو خود ہی بدل سکتے ہیں۔ اگر باربار آزمائی ہوئی رائے ونڈ والی جماعت کو ہی منتخب کرنا ہے تو پھر اس طرح سے تو حقیقی تبدیلی کا خواب کبھی بھی شرمندہ تعبیر نہ ہوگا۔مہنگائی کا حل اور معیشت کی بہتری کا فارمولہ صرف پیپلز پارٹی کے پا س ہے۔

مزیدخبریں