Waqt News
Friday | March 31, 2023
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • وزیر اعظم شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات
  • سپریم کورٹ کا بینچ 5 ارکان کا ہو یا فل بینچ ہو فرق نہیں پڑتا، عمران خان
  • ایلون مسک کے ٹوئٹر فالوورز باراک اوباما سے زیادہ ہوگئے
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کا اضافہ
  • نامعلوم افراد چند دنوں میں ہمارے گھر جعلی آپریشن کرنا چاہتے ہیں، عثمان ڈار

دہشت گردی کا مکمل تدارک  پاک افغان تعاون سے ہی ممکن ہے 

Feb 04, 2023 8:36 AM, February 04, 2023
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ پشاور دھماکے کی تحقیقات ہو رہی ہیں، افغان عبوری حکومت اس حوالے سے تعاون کرے۔ انہوں نے باور کرایا کہ ہم الزام تراشیوں پر یقین نہیں رکھتے۔ کسی ملک کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔ دوسری جانب افغانستان کی طالبان حکومت نے کہا ہے کہ پاکستان کو اپنے چیلنجز کا حل تلاش کرنا چاہیے۔ طالبان حکومت کے وزیر خارجہ امیر خاں متقی نے اس سلسلہ میں جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ افغانستان کی سرزمین حملوں میں استعمال نہیں ہو رہی۔ افغانستان میں جنگ اور بم حملے ہوتے رہے ہیں تاہم کسی خودکش حملے میں چھت اڑتے اور درجنوں افراد جاں بحق ہوتے نہیں دیکھے۔ 

وزیر اعظم شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات

ہمارے لیے یہ لمحۂ فکریہ ہے کہ جس افغانستان میں امن و استحکام کے لیے ہم بیرونی دنیا سے تعاون اور فاقہ کشی کا شکار افغان عوام کی مدد و بحالی کی اپیل کرتے رہے ہیں، اسی افغانستان کی سرزمین سے ہمارے ملک میں دہشت گرد ہی نہیں افغان بارڈر فورسز کے اہلکار بھی جتھہ بند ہو کر ہماری چیک پوسٹوں اور شہری آبادیوں پر بمباری کرتے رہے ہیں۔ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ہماری قومی خارجہ پالیسی ملکی سلامتی اور قومی مفادات کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہی نہیں۔ ہم نے افغان جنگ میں امریکی فرنٹ لائین اتحادی کا کردار ادا کیا جس کے ردعمل میں نیٹو فورسز کی مزاحمت کرنے والے افغان جنگجوئوں اور طالبان کے مختلف گروہوں نے ہماری سرزمین پر دہشت گردی کا سلسلہ شروع کر دیا اور جب افغانستان میں امن کے لیے ہماری کوششوں کے نتیجہ میں طالبان کی کابل کے اقتدار میں واپسی ہوئی تو ان کی طرف سے بھی ہمیں ٹھنڈی ہوا کا جھونکا نہیں آیا اور طالبان حکومت نے پاکستان کی سرزمین کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کے لیے کالعدم ٹی ٹی پی کو کھلی چھوٹ دے دی۔ اسی کے نتیجہ میں پاکستان گزشتہ ڈیڑھ سال سے بدترین دہشت گردی کو بھگت رہا ہے جس میں اب تک سینکڑوں پاکستانی باشندے شہید اور سینکڑوں ہی زخمی ہو کر مستقل اپاہج بن چکے ہیں۔ اس تناظر میں افغان وزیر خارجہ کا یہ کہنا کہ پاکستان میں حملوں کے لیے افغان سرزمین استعمال نہیں ہو رہی، آنکھوں میں دھول جھونکنے کے ہی مترادف ہے۔ اس میں کوئی دورائے نہیں کہ علاقائی امن و استحکام پاکستان اور افغانستان دونوں کی یکساں ضرورت ہے جس کے لیے باہمی تعاون سے دہشت گردوں کے تمام ٹھکانے جڑ سے اکھاڑنے اور ان کے سہولت کاروں کو کیفر کردار کو پہنچانے کی ضرورت ہے۔ چار روز قبل پشاور کی پولیس لائن مسجد میں ننگِ انسانیت دہشت گردی کی ذمہ داری ٹی ٹی پی کے ایک گروپ نے قبول کی ہے تو اس کی کڑیاں تحریک طالبان افغانستان سے ہی ملتی ہیں جس کے ٹھکانے افغانستان میں موجود ہیں۔ کابل انتظامیہ کو اس معاملہ پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے اور اپنی اور پاکستان کی سرزمین پر مستقل قیام امن کے لیے باہمی تعاون بروئے کار لانا چاہیے ورنہ یہاں امن و استحکام کی منزل کبھی حاصل نہیں ہو پائے گی۔ 

سپریم کورٹ کا بینچ 5 ارکان کا ہو یا فل بینچ ہو فرق نہیں پڑتا، عمران خان

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  • ”تھا منیر آغاز ہی سے راستہ اپنا غلط“

    Mar 29, 2023
  • وفاقی حکومت کے عجلت میں اٹھائے اقدامات

    Mar 30, 2023
  • بیساکھیوں کو اب یہ قبول نہیں 

    Mar 29, 2023
  • مہاتما گاندھی کا مجسمہ توڑ دیا گیا

    Mar 29, 2023 | 22:53
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات

    Mar 30, 2023 | 22:58
  • سپریم کورٹ کا بینچ 5 ارکان کا ہو یا فل بینچ ہو فرق نہیں پڑتا، ...

    Mar 30, 2023 | 22:34
  • ایلون مسک کے ٹوئٹر فالوورز باراک اوباما سے زیادہ ہوگئے

    Mar 30, 2023 | 22:25
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کا اضافہ

    Mar 30, 2023 | 19:10
  • سب کچھ عمران خان کو گیم سے آؤٹ کرنے کیلئے کیا جا رہا ...

    Mar 30, 2023 | 17:28
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • وفاقی حکومت کے عجلت میں اٹھائے اقدامات

    Mar 30, 2023
  • المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ خدمت کا سفر!!!!

    Mar 30, 2023
  • پارلیمنٹ ہے، در و پدی نہیں 

    Mar 30, 2023
  • ”تھا منیر آغاز ہی سے راستہ اپنا غلط“

    Mar 29, 2023
  • بیساکھیوں کو اب یہ قبول نہیں 

    Mar 29, 2023
  • 1

    یورپی یونین سے پاکستان کے لیے اچھی خبر

  • 2

    ادارہ جاتی ٹکراﺅ کی نوبت نہ آنے دیں

  • 3

    پنجاب اور خیبرپختونخوا کے انتخابات اور سپریم کورٹ کا فیصلہ

  • 4

    پی ٹی آئی سینیٹروں کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں آمد 

  • 5

    حکومت کا سستا پٹرول منصوبہ  ناکام بنانے کی سازش

  • 1

    جمعرات ‘ 8 رمضان المبارک 1444ھ‘ 29 مارچ 2023ء

  • 2

    بدھ ‘ 7 رمضان المبارک 1444ھ‘ 29 مارچ 2023ء

  • 3

    منگل‘ 6 رمضان المبارک 1444ھ‘ 28 مارچ 2023ئ

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  •  ماسٹر جی کا دکھ

    Mar 30, 2023
  •  یو اے ای میں سفیر پاکستان سے ملاقات

    Mar 30, 2023
  •  انتخابات اور خودمختار الیکشن کمیشن

    Mar 30, 2023
  •  ہماری ناصیہ فرسائی اور آئی ایم ایف کی بے پروائی

    Mar 30, 2023
  • رمضان المبارک میں مصنوعی مہنگائی

    Mar 30, 2023
  • پاکستان کے مسائل ، یہ چند دن کی بات نہیں 

    Mar 30, 2023
  • جماعت اسلامی کا منشور

    Mar 30, 2023
  •  صوبائی اسمبلیاں کیوں توڑیں؟

    Mar 30, 2023
  •  ہر شخص کا گریبان دوسرے کے ہاتھ میں

    Mar 30, 2023
  • دہشت گردی اور سیاسی قیادت کی ذمہ داریاں

    Mar 29, 2023
  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    آیت الکرسی کا مفہوم

  • 2

    رمضان اورمغفرت

  • 3

    برکاتِ رمضان

  • 1

    اتحاد ایمان نظم وضبط

  • 2

    اتحاد ایمان نظم وضبط

  • 3

    کوئٹہ میونسپلٹی کی استقبالیہ میں 15جون 1948ئ

  • 1

    ارمغان حجاز

  • 2

    ضرب کلیم

  • 3

    بالِ جبریل

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2023 | Nawaiwaqt Group