Waqt News
Friday | March 31, 2023
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • وزیر اعظم شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات
  • سپریم کورٹ کا بینچ 5 ارکان کا ہو یا فل بینچ ہو فرق نہیں پڑتا، عمران خان
  • ایلون مسک کے ٹوئٹر فالوورز باراک اوباما سے زیادہ ہوگئے
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کا اضافہ
  • نامعلوم افراد چند دنوں میں ہمارے گھر جعلی آپریشن کرنا چاہتے ہیں، عثمان ڈار

یوم ِکشمیر اور پاکستان

Feb 04, 2023 8:32 AM, February 04, 2023
  • علی انور
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
یوم ِکشمیر اور پاکستان

پانچ فروری کو ہر سال پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم کشمیر کے طور منایا جاتا ہے، یہ دن کیوں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے منایا جاتا ہے ہمیں نوجوان نسل کو اس کے متعلق بھی بتانے کی ضرورت ہے۔ نوجوان نسل کو بتانے کی ضرورت ہے تاکہ انہیں احساس ہو کہ ان کے مسلمان بھائی جس آزادی کیلئے تڑپ رہے ہیں اور جو ہم یوم کشمیر کی چھٹی لے کر گھروں میں آرام کرتے ہیں تواس دن اپنے کشمیری بھائیوں کو بھی یاد کرنا چاہئے اور ان کی آزادی کیلئے جو ممکن ہو سکے وہ کردار ادا کرنا چاہئے۔ نوے کی دہائی میں جب بھارت کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں ایک عسکری تحریک کا آغاز ہوا اور کشمیری نوجوانوں نے مسلح جدوجہد کا راستہ اپنایا تو پاکستان کے طول و عرض میں بھی اس تحریک کو محسوس کیا گیا۔ پاکستان میں جگہ جگہ ریلیاں، جلسے جلوس کشمیری مسلمان مجاہدین کیلئے امدادی تحریکیں شروع ہوئیں تو محسوس کیا گیا کہ ایک دن ایسا بھی ہونا چاہئے جس دن پوری پاکستانی قوم ایک ہو کر کشمیریوں کیلئے میدان میں نکلے اور ان کی اخلاقی و سیاسی حمایت کرے تا کہ مغربی ممالک یو این او اور بیرونی دنیا کو پیغام جائے کہ پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے اور دنیا بھی اس آزادی کی تحریک میں ان کا ساتھ دے۔ جس پر اس وقت کی حکومت نے پاکستان کی مذہبی و سیاسی جماعتوں کے مطالبے پر پانچ فروری کو یوم کشمیر کے طور پر منانے کا آغاز کیا جو ابھی تک جاری ہے اور ان شا ء اللہ کشمیر کی آزادی تک جاری رہے گا۔یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہمارے مسلمان کشمیری بھائی بھارت کے زیر قبضہ کشمیر میں آزادی کی جدو جہد میں مصروف ہیں جنہیں ہماری اخلاقی مدد کی ضرورت ہے اور اس کے ساتھ ساتھ یہ دن دنیا کو جگانے کیلئے بھی مختص ہے کہ وہ اپنے مفادات سے بالا تر ہو کر کشمیریوں کا ساتھ دیں۔ کشمیریوں پر یوں تو ظلم و ستم ایک عرصے سے ڈھایا جا رہا ہے لیکن گزشتہ چار سال سے جب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت مودی سرکار نے ختم کی ہے تب سے کشمیریوں پر مودی سرکار نے مظالم کی انتہا کر دی ہے۔ آئے روز کشمیریوں کو فائرنگ کا نشانہ بنا کر ان کی زمینوں پر نئے نئے قوانین کے تحت اسرائیلی حکومت کی طرز پر ہندو بستیاں بسانے کے منصوبے بنائے جا رہے ہیں۔مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کو تقریبا چارسال ہونے کو ہیں اور اس دوران بھارت کی ظالم فوج نے ظلم کے وہ بازار وہاں گرم کر رکھے ہیں کہ جن کو الفاظ میں ڈھالتے ہوئے بھی قلم شدت جذبات سے رو پڑتا ہے اور بھارتی ظلم و ستم پرکانپنے لگتا ہے۔ ان چارسالوں کے دوران ان گنت ماؤں سے ان کے بچے جدا کر کے پابند سلا سل کر دیئے گئے، ہزاروں نوجوانوں کو عسکریت پسندی کے نام پر شہید کر دیا گیا، بچوں کو یتیم اور عورتوں کو بیواؤں کا روپ دیا گیا ہے۔ بھارت جو بیرونی دنیا میں ایک سیکو لر چہرہ پیش کرتا ہے اگر مغربی ممالک تعصب کی عینک اتار کر دیکھیں تو انہیں مودی سرکار کا مکروہ چہرہ ضرور نظر آئے گا جس میں شہیدوں کے خون کی لکیریں دکھائی دیں گی، کشمیری ماؤں کی پکار سنائی دے گی اور آزادی کی آواز محسوس ہو گی۔ لیکن بد قسمتی سے مغربی ممالک بھی بھارت کے ساتھ اپنے تجارتی مفادات کی وجہ سے خاموش ہیں۔ حق خود ارادیت جمہوری معاشرے کا ایک بنیادی اصول ہے جسے عالمی سطح پر تسلیم کیا جاتا ہے اور یہ مخصوص افراد کو اپنی خواہشات کے مطابق اپنے مستقبل کے بارے میں فیصلہ کرنے کا اختیار فراہم کرتا ہے۔ لیکن جنوبی ایشیا کا سب سے بڑا جمہوری ملک ہونے کے دعویدار بھارت نے کشمیریوں کو یہ حق دینے سے مکمل طور پر انکار کر دیا ہے جبکہ اس پر اقوام متحدہ کی قرار دادیں بھی موجود ہیں۔اس حق سے انکار پر کشمیریوں نے جدوجہد آزادی کی تحریک شروع کی جو اب تک جاری ہے۔ چونکہ حق خودارادیت کے مطالبے پر کشمیریوں کو سخت ہتھکنڈوں کے ذریعے دبایا جاتا ہے جس کی وجہ سے مقامی کشمیری بھارت کے غاضبانہ قبضے کیخلاف مسلح جدوجہد کا راستہ بھی اپناتے ہیں۔ بھارت دنیا کو دھوکہ دینے کے لیے اس مقامی آزادی کی جدوجہد کو دہشت گردی کا نام دیتا ہے۔غیر قانونی بھارتی قبضے کے تحت پون صدی سے تک مصائب برداشت کرنے کے باوجود کشمیری عوام اپنے حق خودارادیت کے مطالبے پر قائم ہیں۔ پاکستان ظلم و جبر سے آزادی کے حق پر مبنی جدوجہد میں کشمیری عوام کے ساتھ بلا تفریق کھڑا ہے۔ تاہم اقوام متحدہ کی ضمانتوں کے باوجود بھارت نے 76 سال گزرنے کے باوجود کشمیر میں آزادانہ اور منصفانہ رائے شماری نہیں کروائی جو کہ عالمی قوانین کی سراسر خلاف ورزی ہے۔کشمیری عوام حق خودارادیت کا مطالبہ کرنے پر بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں منظم ظلم و ستم کا شکار ہیں۔ جبکہ عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کرانے میں ناکام رہی ہے۔پاکستان کا عالمی برادری سے یہی مطالبہ ہے کہ وہ بھارتی ظلم کے خلاف اٹھ کھڑی ہو اور کشمیری عوام سے کیے گئے اپنے وعدے پورے کرے۔پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعات کو ختم کرنے اور خطے میں امن کا واحد راستہ یہی ہے کہ کشمیر کے لوگوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کی آزادی دی جائے جیسا کہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں میں ضمانت دی گئی ہے جسے بھارت اپنی ہٹ دھرمی سے ماننے سے انکاری ہے۔ بین الاقوامی برادری بالخصوص مغرب کو اپنے معاشی اور سٹریٹجک مفادات سے بالا تر ہو کر بھارتی حکومت پر دباؤ ڈالنا چاہیے کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر سے اپنی غیر قانونی افواج کو نکالے اور لوگوں کو ان کا حق خود ارادیت دے تاکہ کشمیری عوام بھی دنیا میں ایک آزاد قوم کے طور پر ابھریں اور اپنے شہری حقوق استعمال کر سکیں جو بھارت نے غاضبانہ طریقے سے دبا رکھے ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات

٭…٭…٭

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
علی انور

علی انور

مشہور ٖخبریں
  • ”تھا منیر آغاز ہی سے راستہ اپنا غلط“

    Mar 29, 2023
  • وفاقی حکومت کے عجلت میں اٹھائے اقدامات

    Mar 30, 2023
  • بیساکھیوں کو اب یہ قبول نہیں 

    Mar 29, 2023
  • مہاتما گاندھی کا مجسمہ توڑ دیا گیا

    Mar 29, 2023 | 22:53
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات

    Mar 30, 2023 | 22:58
  • سپریم کورٹ کا بینچ 5 ارکان کا ہو یا فل بینچ ہو فرق نہیں پڑتا، ...

    Mar 30, 2023 | 22:34
  • ایلون مسک کے ٹوئٹر فالوورز باراک اوباما سے زیادہ ہوگئے

    Mar 30, 2023 | 22:25
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کا اضافہ

    Mar 30, 2023 | 19:10
  • سب کچھ عمران خان کو گیم سے آؤٹ کرنے کیلئے کیا جا رہا ...

    Mar 30, 2023 | 17:28
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • وفاقی حکومت کے عجلت میں اٹھائے اقدامات

    Mar 30, 2023
  • المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ خدمت کا سفر!!!!

    Mar 30, 2023
  • پارلیمنٹ ہے، در و پدی نہیں 

    Mar 30, 2023
  • ”تھا منیر آغاز ہی سے راستہ اپنا غلط“

    Mar 29, 2023
  • بیساکھیوں کو اب یہ قبول نہیں 

    Mar 29, 2023
  • 1

    یورپی یونین سے پاکستان کے لیے اچھی خبر

  • 2

    ادارہ جاتی ٹکراﺅ کی نوبت نہ آنے دیں

  • 3

    پنجاب اور خیبرپختونخوا کے انتخابات اور سپریم کورٹ کا فیصلہ

  • 4

    پی ٹی آئی سینیٹروں کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں آمد 

  • 5

    حکومت کا سستا پٹرول منصوبہ  ناکام بنانے کی سازش

  • 1

    جمعرات ‘ 8 رمضان المبارک 1444ھ‘ 29 مارچ 2023ء

  • 2

    بدھ ‘ 7 رمضان المبارک 1444ھ‘ 29 مارچ 2023ء

  • 3

    منگل‘ 6 رمضان المبارک 1444ھ‘ 28 مارچ 2023ئ

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  •  ماسٹر جی کا دکھ

    Mar 30, 2023
  •  یو اے ای میں سفیر پاکستان سے ملاقات

    Mar 30, 2023
  •  انتخابات اور خودمختار الیکشن کمیشن

    Mar 30, 2023
  •  ہماری ناصیہ فرسائی اور آئی ایم ایف کی بے پروائی

    Mar 30, 2023
  • رمضان المبارک میں مصنوعی مہنگائی

    Mar 30, 2023
  • پاکستان کے مسائل ، یہ چند دن کی بات نہیں 

    Mar 30, 2023
  • جماعت اسلامی کا منشور

    Mar 30, 2023
  •  صوبائی اسمبلیاں کیوں توڑیں؟

    Mar 30, 2023
  •  ہر شخص کا گریبان دوسرے کے ہاتھ میں

    Mar 30, 2023
  • دہشت گردی اور سیاسی قیادت کی ذمہ داریاں

    Mar 29, 2023
  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    آیت الکرسی کا مفہوم

  • 2

    رمضان اورمغفرت

  • 3

    برکاتِ رمضان

  • 1

    اتحاد ایمان نظم وضبط

  • 2

    اتحاد ایمان نظم وضبط

  • 3

    کوئٹہ میونسپلٹی کی استقبالیہ میں 15جون 1948ئ

  • 1

    ارمغان حجاز

  • 2

    ضرب کلیم

  • 3

    بالِ جبریل

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2023 | Nawaiwaqt Group