Waqt News
Thursday | March 30, 2023
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کا اضافہ
  • نامعلوم افراد چند دنوں میں ہمارے گھر جعلی آپریشن کرنا چاہتے ہیں، عثمان ڈار
  • سب کچھ عمران خان کو گیم سے آؤٹ کرنے کیلئے کیا جا رہا ہے:محمود خان
  • عمران خان نااہلی کیس قابل سماعت ہے یا نہیں؟ فیصلہ محفوظ
  • مقدمات کی تفتیش، جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو کل طلب کر لیا

لبنیٰ صفدر

Feb 04, 2023 8:14 AM, February 04, 2023
  • لبنیٰ صفدر
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
لبنیٰ صفدر

لبنیٰ صفدر

گزشتہ دنوں پورے پنجاب اور انڈین پنجاب میں لوھڑی کا تہوار سابقہ روایات کے مطابق منایا گیا، یہ کالم گزشتہ سے پیوستہ ہے، لوھڑی کے حوالے سے کالم لکھتے ہوئے مجھے احساس ہوا کہ اس تہوار سے منسلک ہیرو دْلاّ بھٹی کے بارے میں  ایک الگ کالم کی ضرورت ہے، تقریبا چار صدیوں سے دْلاّ بھٹی کا نام اور شہرت ماضی کی طرح قائم ودائم ہے، پنجاب نے سینکڑوں ہزاروں بہادروں، سپوتوں کو جنم دیا جن میں دْلاّ بھٹی کا نام واضح نظر آتا ہے، دْنیا بھر میںمختلف تحریکوں نے جنم لیا، پنجاب کاماضی بھی ان تحریکوں سے بھرا ہوا ہے، یہ تحریکیں علامت ہیں نظام سے ، ظلم سے بغاوت کی، سرزمین پنجاب پر ہمیشہ مزاحمتی تحریکوں نے جنم لیا، اسی لئے انقلابی مزاحمت کے حوالے سے پنجاب اپنی منفرد شناخت رکھتا ہے، پنجاب کی ثقافت کا اپنا رنگ بھی ہے اپنی شناخت بھی اور اپنی ایک تاریخ بھی ہے، جن عظیم لوگوں نے ظلم وجبر اور تشدد کے خلاف ببانگ دھل اعلان جنگ کیا ، اپنی زندگی  پر دوسروں کی زندگی ، اپنے نفع پر دوسروں کے نفع کو فوقیت دی ان میں نمایاں نام دْلاّ بھٹی کا ہے، رنگ ونسل اور ذات پات کی سوچ سے بے پرواہ ہوکر ہر مظلوم کے لئے علم بغاوت بلند کیا، ساندل بار کا علاقہ دوآبہ رچنا کے جنوبی حصہ لوئر باری دوآب سے گوجرانوالہ، شیخوپورہ، ننکانہ، جڑانوالہ، حافظ آباد، چنیوٹ ، فیصل آباد کے علاقوں تک پھیلا ہوا ہے، پنجاب میں مغل حکمرانوں کاایک عرصہ تک تسلط رہا، مغل حکمرانوں کے ادوار کو بھی خوشحالی کا دور  نہیں کہا جاسکتا، زراعت کو فروغ نہ مل سکا، لہٰذا کسان صرف اپنی ضرورت کے لئے ہی اناج پیدا کرتے تھے، مغل حملہ آور فصلوں اور چراگاہوں کو اْجاڑ دیا کرتے تھے، لوٹ مار مچاتے اور وہیں اناج بھی لوٹ کرلے جایا کرتے تھے، جابرانہ نظام میں کسی کو زبان تک کھولنے کی اجازت نہ تھی، احتجاج کرنے والے کو قتل کردیا جاتا حتیٰ کہ آبادیوں کو آگ لگا دی جاتی، دْلاّ بھٹی کی پیدائش اسی علاقہ میں 1574ء  میں پنڈی بھٹیاں سے چند کوس دور دریائے چناب کے کنارے چوچک کے قریب بدر کے مقام پر ہوئی، لہٰذا پنڈی بھٹیاں کو دْلاّ بھٹی کے حوالے سے یاد رکھا جاتا ہے، دْلاّ بھٹی کو دلیری وراثت میں ملی تھی، اس کا دادا بجلی خان ساندل اور باپ فرید خان بھی مغلوں کے ساتھ غداری کے جرم میں سزائے موت پاچکے تھے، ڈر انے کی بجائے بہادر خان نے دْلاّ بھٹی کی پرورش بھی اسی نہج پر کرنا شروع کردی، دلیری اس کے خون میں شامل تھی، کسانوں کے استحصال اور مغلوں کے مظالم نے دْلاّ بھٹی کے اندر غصہ اور انتقام کو بھڑکا دیا تھا، لہذا اس نے وسطی پنجاب میں مزاحمت کی تاریخ کا اعلان کردیا ، اس نے اپنے دوستوں کی مدد سے اور اردگرد کے علاقے کے سرداروں کو اپنے ساتھ ملانا شروع کردیا اور اپنی جنگی صلاحیت میں اضافہ کرنے لگا اس تحریک نے اپنی پہلی کامیابی کی سیڑھی پر قدم رکھا، علاقے میں اتنا تسلط بنا لیا کہ اب مغلوں کا کوئی کاررواں اس علاقے سے نہ گزر سکتا تھا، دراصل یہ کسانوں کی تحریک تھی، تنگی وغربت میں زندگی گزارنے والے کسان کی زندگی انتہائی مشکل کا شکار تھی۔دوسری طرف مغلوں  کے طرز زندگی اور عیاشیوں کی داستانوں سے کون واقف نہیں، ویسے مجھے لگتا ہے کہ ہم ابھی بھی اسی طرح کے طرز زندگی سے دوچار ہیں، سیاستدانوں کی شاہ خرچیوں میں رتی برابر بھی کوئی فرق نہیں اور عوام آٹے دال کے بھائو سے ہمہ وقت پریشان ہیں۔ کسان کی زندگی آج بھی انہی مشکلات میں گھری ہوئی ہے، کسانوں کے ساتھ اس ناروا اور امتیازی سلوک سے ہرکوئی پریشان تھا، دْلاّ بھٹی نے اس مزاحمتی تحریک کے ذریعے مغلوں پر ان کی زندگی تنگ کرنا شروع کردی، یہاں تک کہ اکبر کو دلی چھوڑ کر لاہور میں تخت نشین ہونا پڑا، اگرچہ تاریخ میں دْلاّ بھٹی کو ڈاکو تک کہا گیا اسے ہیرو کی بجائے ولن بنا کر پیش کیا گیا تاریخ کے اوراق کی اس ستم ظریفی کے باوجود اس جواں مرد کی بہادری اور دلیری کے قصے سنائے جاتے ہیں، گیت گائے جاتے ہیں، کیونکہ اس نے عوام کے دلوں میں اپنی جگہ بنا لی تھی، کہا جاتا ہے کہ اکبر کے نافذ کردہ دین الہٰی کے احکامات کی خلاف ورزی کے نتیجہ میں اسے پھانسی دی گئی۔ کبھی نہ جھکنے والی گردن کو جب اکبر کے دربار میں پکڑ کر لایا گیا تو ایسی کھڑکی کا انتظام کیا گیا جس سے دْلاّ بھٹی کو جھک کر گزرنا پڑے، اس جبری اطاعت نے بھی دْلا بھٹی کو کمزور نہ کیا اور اس نے اطاعت سے انکار کردیا۔ اپنی دلیری کی وجہ سے اس مرد مجاہد کو رابن ہڈ آف پنجاب کا نام دیا جاتا ہے، مارچ کا مہینہ اس عظیم لیجنڈ کی شہادت کا دن ہے، ہماری ستم ظریفی ابھی بھی قائم ہے، نہ تو نئی نسل کو اس عظیم ہیرو کے بارے میں کوئی علم ہے اور نہ وہ اس کے کارناموںسے واقف ہے، ایسے لوگوں کو نصاب کی کتابوں میں شامل کرنا چاہئے، مجھے حیرت ہے کہ پنجاب کے ساتھ ہمیشہ منافقت بھی پنجاب کے لوگوں نے ہی کی ہے۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کا اضافہ

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
لبنیٰ صفدر

لبنیٰ صفدر

لبنیٰ صفدر

مشہور ٖخبریں
  • ”تھا منیر آغاز ہی سے راستہ اپنا غلط“

    Mar 29, 2023
  • وفاقی حکومت کے عجلت میں اٹھائے اقدامات

    Mar 30, 2023
  • بیساکھیوں کو اب یہ قبول نہیں 

    Mar 29, 2023
  • مہاتما گاندھی کا مجسمہ توڑ دیا گیا

    Mar 29, 2023 | 22:53
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کا اضافہ

    Mar 30, 2023 | 19:10
  • سب کچھ عمران خان کو گیم سے آؤٹ کرنے کیلئے کیا جا رہا ...

    Mar 30, 2023 | 17:28
  • عمران خان نااہلی کیس قابل سماعت ہے یا نہیں؟ فیصلہ محفوظ

    Mar 30, 2023 | 17:22
  • مقدمات کی تفتیش، جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو کل طلب کر ...

    Mar 30, 2023 | 17:15
  • بینچ سے فرق نہیں پڑتا، الیکشن آئین کے مطابق ہوں گے یا نہیں: ...

    Mar 30, 2023 | 16:58
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • وفاقی حکومت کے عجلت میں اٹھائے اقدامات

    Mar 30, 2023
  • المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ خدمت کا سفر!!!!

    Mar 30, 2023
  • پارلیمنٹ ہے، در و پدی نہیں 

    Mar 30, 2023
  • ”تھا منیر آغاز ہی سے راستہ اپنا غلط“

    Mar 29, 2023
  • بیساکھیوں کو اب یہ قبول نہیں 

    Mar 29, 2023
  • 1

    یورپی یونین سے پاکستان کے لیے اچھی خبر

  • 2

    ادارہ جاتی ٹکراﺅ کی نوبت نہ آنے دیں

  • 3

    پنجاب اور خیبرپختونخوا کے انتخابات اور سپریم کورٹ کا فیصلہ

  • 4

    پی ٹی آئی سینیٹروں کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں آمد 

  • 5

    حکومت کا سستا پٹرول منصوبہ  ناکام بنانے کی سازش

  • 1

    جمعرات ‘ 8 رمضان المبارک 1444ھ‘ 29 مارچ 2023ء

  • 2

    بدھ ‘ 7 رمضان المبارک 1444ھ‘ 29 مارچ 2023ء

  • 3

    منگل‘ 6 رمضان المبارک 1444ھ‘ 28 مارچ 2023ئ

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  •  ماسٹر جی کا دکھ

    Mar 30, 2023
  •  یو اے ای میں سفیر پاکستان سے ملاقات

    Mar 30, 2023
  •  انتخابات اور خودمختار الیکشن کمیشن

    Mar 30, 2023
  •  ہماری ناصیہ فرسائی اور آئی ایم ایف کی بے پروائی

    Mar 30, 2023
  • رمضان المبارک میں مصنوعی مہنگائی

    Mar 30, 2023
  • پاکستان کے مسائل ، یہ چند دن کی بات نہیں 

    Mar 30, 2023
  • جماعت اسلامی کا منشور

    Mar 30, 2023
  •  صوبائی اسمبلیاں کیوں توڑیں؟

    Mar 30, 2023
  •  ہر شخص کا گریبان دوسرے کے ہاتھ میں

    Mar 30, 2023
  • دہشت گردی اور سیاسی قیادت کی ذمہ داریاں

    Mar 29, 2023
  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    آیت الکرسی کا مفہوم

  • 2

    رمضان اورمغفرت

  • 3

    برکاتِ رمضان

  • 1

    اتحاد ایمان نظم وضبط

  • 2

    اتحاد ایمان نظم وضبط

  • 3

    کوئٹہ میونسپلٹی کی استقبالیہ میں 15جون 1948ئ

  • 1

    ارمغان حجاز

  • 2

    ضرب کلیم

  • 3

    بالِ جبریل

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2023 | Nawaiwaqt Group