Waqt News
Thursday | March 30, 2023
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • جوسپریم کورٹ کا فیصلہ نہ مانے اس پر آرٹیکل 6 لگایا جائے : شیخ رشید
  • انٹربینک میں ڈالر کی قیمت کم ہوگئی
  • محسن نقوی کا سپورٹس مقابلے کرانے کا اعلان.
  • اسٹیٹ بینک کا شاندار اقدام۔
  • گریڈ 16 سے 22 تک کے افسران کی مفت بجلی ختم کرنے کی سفارش

قدرت کا کرشمہ

Feb 04, 2023 8:08 AM, February 04, 2023
  • سیدارتقاء احمد زیدی
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
قدرت کا کرشمہ

سیّد ارتقاء احمد زیدی

ارتقاء نامہ…

 یہ 1990ء کی دہائی کا واقعہ ہے۔ میں پلاننگ کمیشن میں ڈپٹی چیف کے طور پر تعینات تھا۔پلاننگ کمیشن کے ایک سیکشن میں ڈپٹی چیف کی آسامی بذریعہ ایف پی ایس سی انٹرویو پر ہونی تھی۔ پوسٹ کا اشتہار اخبار میں چھپا چونکہ اس پوسٹ کے لئے مخصوص تجربہ لازمی تھا اس لئے صرف دو افرا د انٹرویو کے لئے چُنے گئے۔اسلام آباد میں ایف پی ایس سی (FPSC)  کے دفتر میں ساڑھے گیارہ بجے انٹرویو ہونا تھا۔ ان دو اُمیدواروں میں سے ایک پشاور میں رہتا تھا۔ اس لئے وہ صبح ساڑھے سات بجے اپنی گاڑی میں اسلام آباد کے لئے روانہ ہوا۔ پشاور سے اسلام آباد کا بذریعہ سڑک فاصلہ 187کلو میٹر ہے اور سفر کا دورانیہ ڈھائی گھنٹے ہے۔ اس لئے دس بجے اسلام آباد پہنچنے کے بعد باآسانی انٹرویو سے ڈیڑھ گھنٹہ پہلے ایف پی ایس سی کے دفر پہنچا جا سکتا تھا۔ لیکن ہوا یوں کہ اٹک کے پل پر اس اُمیدوار کی گاڑی کو ٹریفک پولیس نے روک لیا جبکہ    اسلام آباد تک کا سفر ایک گھنٹے کا رہ گیا تھا۔ امیدوار نے وجہ پوچھی تو بتایا گیا کہ انہیں خفیہ اداروں سے اطلاع  ملی ہے کہ اس گاڑی میں منشیات سمگل کی جارہی ہیں۔ اس لئے گاڑی کی تلاشی لینا ہوگی۔ اُمیدوارنے اپنا تعارف کرایا کہ وہ اٹھارہ گریڈ کا صوبائی حکومت کا آفیسر ہے اور وفاقی حکومت کی 19 گریڈ کی آسامی کے انٹرویو کے لئے اسلام آباد جا رہاہے اور ساڑھے گیارہ بجے انٹرویو کے لئے ایف پی ایس سی کے دفر پہنچنا ہے۔ ٹریفک پولیس کے افسر نے بہت احترام سے کہا ’’سر ہماری مجبوری ہے آپ بُرا نہ منائیں اور گاڑی سے باہر آجائیں تاکہ ہم اطمینان سے گاڑی کی تلاشی لے سکیں‘‘۔

جوسپریم کورٹ کا فیصلہ نہ مانے اس پر آرٹیکل 6 لگایا جائے : شیخ رشید

 مجبوراً اُمیدوار کو گاڑی سے باہر آنا پڑا اور اس نے ٹریفک پولیس کے آفیسر سے درخواست کی کہ وہ جو بھی کارروائی کریں جلدی کریں تاکہ وہ وقت پر انٹرویو میں پہنچ سکے۔ ٹریفک پولیس کے آفیسر نے خوش اخلاقی سے جواب دیا کہ اسے احساس ہے کہ انہیں جلد ا ز جلد اسلام آباد پہنچنا ہے۔ اس لئے غیر ضروری تاخیر نہیں کی جائے گی اور تمام کارروائی قانون کے دائرے میںرہ کر کی جائے گی۔

 ٹریفک پولیس نے گاڑی کی تلاشی لینے کے بعداس کے انجن کی تلاشی لینی شروع کر دی۔ کاربوریٹر۔فین اور ریڈئیٹر کھولنا شروع کر دیئے کہ کہیں ان میں منشیا ت تو نہیں چھپائی گئی ہیں۔ اَب اُمیدوار کو شک گزرا کہ ٹریفک پولیس جان بوجھ کر وقت ضائع کر رہی ہے اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وہ اسے انٹرویو میں پہنچنے سے روک رہی ہے۔ اُمیدوار نے کہا کہ اگر وہ انٹرویو میں نہ پہنچ سکا تو اس کا بڑا نقصان ہو جائے گا کیونکہ وہ جس پوسٹ کے لئے انٹرویو دینے جا رہا ہے۔ اس کے لئے اس کی قابلیت اور اہلیت کی بنا پر اور اس بنا پر کہ اس پوسٹ کے لئے صرف دو اُمیدوار ہیں۔ اسے یقین ہے کہ اس کا گریڈ 19 کی اس آسامی پر تقرر ہو جائے گا۔ اس لئے وہ اسے جلد از جلد ا سلام آباد روانہ ہونے کی اجازت دے دیں۔ ٹریفک پولیس نے اُمیدوار کی بات پر کوئی توجہ نہیں دی۔ جب کافی وقت گزر گیا تو اُمیدوار نے ٹریفک پولیس سے کہا کہ وہ اپنے انچارج یا کسی سینئر آفیسر سے فون پر بات کرادیں تاکہ وہ اسے قائل کر سکے کہ مزید وقت ضائع کئے بغیر اسلام آباد جانے دیا جائے۔ ٹریفک پولس کے کارندوں نے سنی ان سنی کر دی اور 11 بجے تک اُمیدوار کو روک کر اسلام آباد روانہ ہونے کی اجازت دے دی اور رسمی طور پر معذرت کر لی کہ اس کی گاڑی میں منشیات لے جانے کی خفیہ اطلاع درست نہیں تھی۔

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت کم ہوگئی

 اٹک پل سے اسلام آباد پہنچنے کے لئے ایک گھنٹہ درکار تھا۔ پھر بھی اُمیدوار نے اس اُمید پر کوشش کی کہ شاید انٹرویو کسی وجہ سے لیٹ ہوگئے تو اسے انٹرویو دینے کا موقع مل جائے۔ سوا بارہ بجے ایف پی ایس سی کے آفس پہنچ گیا۔ لیکن انٹرویو ختم ہو چکے تھے کیونکہ اس آسامی کے لئے واحد اُمیدوار انٹرویو دے کر جا چکا تھا۔ اس کا انتخاب سو فید یقینی تھا کیونکہ اس کے مقابلے پر کوئی اور اُمیدوار انٹرویو کے لئے موجود نہیں تھا۔اُمیدوار نے واپس پشاور کا سفر شروع کیا اور شام تک واپس گھر پہنچ گیا۔ اس کے والد ایک محکمہ کے سربراہ تھے اور بیوروکریسی میں بڑا اثر ورسوخ رکھتے تھے۔ انہوں نے اس واقعہ پر اپنے ذرائع سے تفتیش کرائی تو بات وہی نکلی جس کا خدشہ تھا۔ اس آسامی کے لئے دوسرا اُمیدوار جو اسلام آباد میں ہی 18 گریڈ میں تعینات تھا اس نے اس سازش کا تانا بانا بُنا اور اپنے والد کے تعلقات سے فائدہ اُٹھا کر ٹریفک پولیس کو استعمال کیا کہ پشاور سے آنے والے اُمیدوار کو اٹک پل پر کسی نہ کسی بہانہ سے اتنے عرصے کے لئے روک لیا جائے تاکہ وہ انٹرویو نہ دے سکے۔

محسن نقوی کا سپورٹس مقابلے کرانے کا اعلان.

 لیکن قدرت کی لاٹھی بے آواز ہوتی ہے۔ ہوایوں کہ ایک ماہ بعد گریڈ 19 کی ایک اور آسامی ایف پی ایس سی نے مشتہر کی۔ یہ پوسٹ کئی لحاظ سے بہتر تھی اور مستقل نوعیت کی آسامی تھی۔ اس پر اُمیدوار بھی کافی تعداد میں تھے لیکن ’’دودھ کا جلا چھاچھ بھی پھونک پھونک کر پیتا ہے‘‘۔ پشاور سے اسلا م آباد انٹرویو والے دن روانہ ہونے کی بجائے وہ اُمیدوار ایک رات پہلے ہی اسلام آباد پہنچ گیا اور انٹرویو میں کامیابی کے بعد 19 گریڈ کی آسامی پر تعینات ہوگیا۔ اس واقعہ کے صرف تین ماہ بعد نئے مالی سال میں پلاننگ کمیشن میں ڈپٹی چیف کی وہ پوسٹ جس پر اسلام آباد والا اُمیدوار پشاور سے آنے والے اُمیدوار کا اٹک پل پر راستہ رکوا کر کامیاب ہوا تھا عارضی آسامی ہونے کی بنا پر ختم ہوگئی اور وہ کئی سال تک مختلف محکموں میں انٹرویو دیتا رہا لیکن کامیابی نہ ہوئی اور بے روزگار ہوگیا جبکہ جس اُمیدوار کا اس نے حق مارا تھا وہ ترقی کرتے کرتے 21 گریڈ تک پہنچ گیا۔

اسٹیٹ بینک کا شاندار اقدام۔

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
سیدارتقاء احمد زیدی

سیدارتقاء احمد زیدی

مشہور ٖخبریں
  • ”تھا منیر آغاز ہی سے راستہ اپنا غلط“

    Mar 29, 2023
  • وفاقی حکومت کے عجلت میں اٹھائے اقدامات

    Mar 30, 2023
  • رونالڈو کی گرل فرینڈ سعودی عرب سے انتہائی متاثر

    Mar 28, 2023 | 17:39
  • سعودی عرب: مسافر بس کو حادثہ، 20 عمرہ زائرین جاں بحق

    Mar 28, 2023 | 17:33
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • انٹربینک میں ڈالر کی قیمت کم ہوگئی

    Mar 30, 2023 | 12:24
  • عدلیہ کی تقسیم، پارلیمنٹ کا غیر مؤثر ہونا ملک کیلئے تباہ کن: ...

    Mar 30, 2023
  • محسن نقوی کا سپورٹس مقابلے کرانے کا اعلان.

    Mar 30, 2023 | 12:20
  • اسٹیٹ بینک کا شاندار اقدام۔

    Mar 30, 2023 | 12:09
  • گریڈ 16 سے 22 تک کے افسران کی مفت بجلی ختم کرنے کی سفارش

    Mar 30, 2023 | 12:01
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • وفاقی حکومت کے عجلت میں اٹھائے اقدامات

    Mar 30, 2023
  • المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ خدمت کا سفر!!!!

    Mar 30, 2023
  • پارلیمنٹ ہے، در و پدی نہیں 

    Mar 30, 2023
  • ”تھا منیر آغاز ہی سے راستہ اپنا غلط“

    Mar 29, 2023
  • بیساکھیوں کو اب یہ قبول نہیں 

    Mar 29, 2023
  • 1

    یورپی یونین سے پاکستان کے لیے اچھی خبر

  • 2

    ادارہ جاتی ٹکراﺅ کی نوبت نہ آنے دیں

  • 3

    پنجاب اور خیبرپختونخوا کے انتخابات اور سپریم کورٹ کا فیصلہ

  • 4

    پی ٹی آئی سینیٹروں کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں آمد 

  • 5

    حکومت کا سستا پٹرول منصوبہ  ناکام بنانے کی سازش

  • 1

    جمعرات ‘ 8 رمضان المبارک 1444ھ‘ 29 مارچ 2023ء

  • 2

    بدھ ‘ 7 رمضان المبارک 1444ھ‘ 29 مارچ 2023ء

  • 3

    منگل‘ 6 رمضان المبارک 1444ھ‘ 28 مارچ 2023ئ

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  •  جہاں پناہ 

    Mar 29, 2023
  • ’نوائے وقت‘83برس کا ہو گیا

    Mar 29, 2023
  • پاکستان کا کشمیر و فلسطین سے موازنہ کیوں؟

    Mar 29, 2023
  • عمران خان کا دس نکاتی ایجنڈا

    Mar 29, 2023
  • الخدمت اور ترکیہ کا زلزلہ

    Mar 29, 2023
  • پاکستان کے مسائل ، یہ چند دن کی بات نہیں 

    Mar 30, 2023
  • جماعت اسلامی کا منشور

    Mar 30, 2023
  •  صوبائی اسمبلیاں کیوں توڑیں؟

    Mar 30, 2023
  •  ہر شخص کا گریبان دوسرے کے ہاتھ میں

    Mar 30, 2023
  • دہشت گردی اور سیاسی قیادت کی ذمہ داریاں

    Mar 29, 2023
  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    آیت الکرسی کا مفہوم

  • 2

    رمضان اورمغفرت

  • 3

    برکاتِ رمضان

  • 1

    اتحاد ایمان نظم وضبط

  • 2

    اتحاد ایمان نظم وضبط

  • 3

    کوئٹہ میونسپلٹی کی استقبالیہ میں 15جون 1948ئ

  • 1

    ضرب کلیم

  • 2

    بالِ جبریل

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2023 | Nawaiwaqt Group