ملک بھر میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کوروناوائرس کے مزید 31مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے کل مریضوں کی تعداد11833تک پہنچ گئی۔گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک میں کوروناوائرس کے1508نئے کیسز سامنے آئے اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ50ہزار540تک پہنچ گئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے جمعرات کے روز ملک میں کوروناوائرس کے حوالہ سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک میں کورونا5 لاکھ پانچ ہزار818 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد32889تک پہنچ گئی ۔ اس وقت ملک میں کوروناوائرس تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد1971 تک پہنچ گئی ۔ پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2.1فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح91.9فیصد تک پہنچ چکی ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے1772مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔ این سی اوسی کے مطابق صوبہ سندھ کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز، صحت یا ب ہونے والے مریضوں اور فعال کیسز کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے۔کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کے اعتبار سے صوبہ پنجاب ملک بھر میں پہلے جبکہ صوبہ سندھ دوسرے نمبر پر ہے۔ کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے صوبہ خیبر پختونخوا ملک بھر میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد2638تک پہنچ گئی۔ صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد18866،صوبہ پنجاب9569،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد1306،صوبہ بلوچستان108،آزاد جموں وکشمیر386جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد16رہ گئی جو ملک بھر میں سب سے کم ہے۔ این سی اوسی کے مطابق اب تک صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے دو لاکھ26ہزار17 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبہ پنجاب ایک لاکھ44ہزار921،خیبر پختونخوا63234،اسلام آباد39871،بلوچستان18536،آزاد جموں وکشمیر8445جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد4794تک پہنچ گئی۔ این سی اوسی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد د41655تک پہنچ گئی،خیبر پختونخوا میں67803، سندھ میں 2لاکھ48ہزار919، پنجاب میں ایک لاکھ 59ہزار311، بلوچستان میں18840، آزاد جموں و کشمیر میں9100اور گلگت بلتستان میں4912افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں4821افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں4036، خیبر پختونخوا میں1931، اسلام آباد میں478، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 196اور آزاد جموں و کشمیر میں269فراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے 80لاکھ 85 ہزار427ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے44173نئے ٹیسٹ کئے گئے۔کورونا کی دوسری لہر کے دوران مثبت کیسزمیں نمایاں کمی ہوئی اور شرح تین اعشار نو فیصد ہوگئی ہے۔صورتحال دس نومبر سے قبل کے حالات کی جانب واپس آگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.68فیصد ہے۔ اسلام آباد میں 1.18فیصد، خیبرپختونخوا5.25، پنجاب5.97اور سندھ میں مجموعی طور پر مثبت کیسز کی شرح 10.23فیصد ہے۔آزاد کشمیر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.97، بلوچستان3.52اور گلگت بلتستان میں 0.56فیصد ہے۔پاکستان میں کوروناکاپہلا کیس 6فروری کو سامنے آیا جبکہ کورونا سے پہلی موت اٹھارہ مارچ 2020کو رپورٹ ہوئی۔جبکہ پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور پہلے مرحلے میں ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جائے گا۔ویکسینیشن کے پہلے مرحلے کے لیے پنجاب میں 189اور سندھ میں 14مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44اور اسلام آباد میں 14ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جائے گی۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024