جرمنی کے پاکستان میں سفیر برن ہارڈ سکلیگ ہیک نے وزیر ریلوے شیخ رشید سے ملاقات کی جس میں پاکستان ریلوے میں جاری ترقیاتی منصوبوں بالخصوص کراچی پشاور مین لائین ون منصوبے پر بات چیت کی گئی ۔جرمن سفیر نے وزیر ریلوے کو پاکستان ریلوے کے ذریعے گذشتہ ہفتے راولپنڈی سے کراچی سفر سے متعلق آگاہ کیا۔ جرمن سفیر نے کہاکہ ریلویز پاکستان کی ثقافت اور علاقوں کو جوڑتی ہے۔سفر کے دوران پاکستانی لوگوں سے ملنا ایک اچھا تجربہ رہا- شیخ رشید احمد نے کہاکہ پاکستان ریلوے کی ترقی ملکی معیشت کے لئے ناگزیر ہے، ریل نیٹ ورک کو ایم ایم ون منصوبے سے اپ گریڈ کر رہے ہیں۔ شیخ رشید احمد نے کہاکہ سی پیک منصوبوں کے تحت کراچی اور پشاور کے درمیان 1872 کلومیٹر ٹریک کی اپ گریڈیشن کا کام اسی سال شروع ہو جائیگا۔ شیخ رشید احمد نے کہاکہ ایم ایل منصوبے سے کراچی اور راولپنڈی کے دوران سفر دورانیہ صرف دس گھنٹے رہ جائیگا۔ شیخ رشید احمد نے کہاکہ ایم ایل ون منصوبے سے مال گاڑیوں کی آمدورفت میں اضافہ ہوگا۔ پاکستان ریلوے کو خسارے سے نجات ملے گی۔ شیخ رشید احمد نے کہاکہ پاکستان ریلوے سالانہ سات کروڑ مسافروں کو سفر کی سہولت مہیا کرتا ہے، سستی مگر محفوظ سواری ترجیح ہے۔ وزیر ریلوے نے جرمن سفیر کا پاکستان ریلوے سے سفر کرنے پرشکریہ ادا کیا-پاکستانی ثقافت اجاگر کرنے جرمن سفیر کی خدمات کوسراہا.
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024