کراچی میں جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر کورونا وائرس کے پیش نظر ہیلتھ انفارمیشن ڈیسک قائم کر دیا گیا ۔ہیلتھ انفارمیشن ڈیسک عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے قائم کیا گیا ۔ڈاکٹرز نے ائرپورٹ منیجر اور ہیلتھ آفیسر کو کورونا وائرس کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔ ہیلتھ انفارمیشن ڈیسک پر کورونا وائرس سے آگاہی فراہم کی جائے گی جبکہ سفر کے دوران وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر ڈیسک سے رابطہ کیا جاسکے گا۔چین میں کرونا وائرس سے اب تک 362 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 17 ہزار 384 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ وائرس دنیا کے 27 ممالک تک پھیل گیا ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024