اسلام آباد: مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔ اجلاس میں آٹھ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔
ایجنڈے کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں گیس کی قیمتوں میں اضافہ کی سمری زیر غور آئے گی۔ اجلاس میں وزارت داخلہ کیلئے سپلیمنٹری گرانٹ، اور وزارت دفاع کیلئے ٹیکنیکل سپورٹ گرانٹ کی منظوری دی جائے گی۔ جبکہ وزارت اطلاعات میں ڈیجیٹل میڈیا ونگ کی منظوری بھی دی جائے گی۔اجلاس میں نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کیلئے آٹھ فیصد اِنکم ٹیکس سے استثنیٰ کی سمری، اور ایکسپورٹ اورینٹ یونٹ کو ریگولیٹری ڈیوٹی سے استثنیٰ کی سمری پر غور کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں گیس کی قیمتوں میں 5 سے 15 فیصد اضافے کی منظوری پر بات چیت کی جائے گی۔