بھارتی نژادمس انگلینڈ ڈاکٹر بھاشامکھرجی نے پاکستان کو غیر ملکیوں کیلئے محفوظ ملک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کروں گی۔ لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بھاشا مکھر جی کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے جہاں پہلی بار جانے کا موقع مل رہا ہے۔ برطانوی شاہی جوڑے شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کے دورے سے ثابت ہوا کہ پاکستان محفوظ ملک ہے۔بھاشا مکھرجی کے مطابق پاکستان جانے کےلئے بہت پرجوش ہوں، سنا ہے کہ پاکستانی بہت مہمان نواز ہیں۔ بھاشاپیشے کے اعتبار سے ڈاکٹرہیں ، انہوں نے بتایا کہ میں نہ صرف مس انگلینڈ بلکہ ایک ڈاکٹر کی حیثیت سے بھی پاکستان جا رہی ہوں، یہ ایک میڈیکل ٹور ہے جس میں میرے ساتھ میں دیگرڈاکٹرز اور سرجن شامل ہیں۔ میڈیکل ٹیم لاہور اور گجرات جائے گی۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38