چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے سے قومی معیشت کے فروغ اور غربت میں کمی لانے میں نمایاں مدد ملے گی، موجودہ حکومت کی جانب سے اقتدار سنبھالنے کے بعد چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت جاری منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی گئی۔ سی پیک اتھارٹی حکام کے مطابق دسویں مشترکہ تعاون کمیٹی کے اجلاس کے لئے تیاریاں شروع کی گئی ہے، سی پیک کے تحت مختلف منصوبوں پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا جائے گا۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت جاری منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز ہوجائے گی، سی پیک کے موجودہ مرحلے سے پاکستانی عوام کی فلاح وبہبود پر سماجی واقتصادی فوائد مرتب ہوں گے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024