بینک الفلاح DFA ساؤتھ فٹبال چمپیئن شپ ،حیدری بلوچ کی سیمی فائنل میں رسائی
کراچی ( اسپورٹس رپورٹر) بینک الفلاح DFA ساؤتھ فٹبال چمپیئن شپ کے سلسلے میں ککری گراؤنڈ میںکھیلے جانے والے پہلا کوارٹر فائنل میچ سا ؤ تھ چمپیئن حیدری بلو چ مقابلہ کلری محمڈن کے درمیان کھیلا گیا جوکہ حیدری بلو چ کی ٹیم نے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد کلری محمڈن کی مضبوط ٹیم کو3-2گول سے شکست دیکرسیمی فائنل کھیلنے کااعزاز حاصل کرلیا۔آج اس میچ کو شائقین فٹبال کی بڑی تعداد نے دیکھاگراؤنڈ کچھا کچ برا ہوا تھاتقریباً 25,000 شائقین فٹبال موجودتھے۔میچ کے شروع ہوتے ہی دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے خلاف برتری حاصل کرنے کی بھر پور کوشش جاری رکھی میچ کے پہلے ہاف کے5 ویں منٹ میں کلری محمڈن کے عزیرکارانے گول اسکور کرکے حیدری بلوچ کے ہوش اُڑا دیں ایک گول کے خسارے میں جانے والی ٹیم حیدری بلوچ نے جوابی حملے کئے اور 20 ویں منٹ میںمجاہد نے خوبصورت گول کرکے مقابلہ 1-1 گول سے برابر کردیا کھیل کے42ویں منٹ میں کلری محمڈن کے عزیرکارا نے دوسراگول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو 2-1 کی برتری دلادی ۔پہلے ہاف کے اختتام پر اسکور2-1 رہا۔وقفے میں میچ کے مہمان خصوصی سابق انٹر نیشنل فٹبالر نواز رحمن اورمجیدسے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعار ف کرایا گیا، ان کے ساتھ صدرڈسٹرکٹ ساؤتھ جناب جمیل ہوت ،ماسٹرعبدالرحمن بلوچ،یقوب سربازی ،چیئر مین لالہ عاشق، نواز دانش،نیشنل فٹبالر جمیل بلوچ،نثار اسرار،لالہ رحمن ،اختر بادشاہ،نادل بلوچ، جاوید بلوچ،حاجی شریف،نسیم بلوچ،خالد بلوچ تھے۔ کھیل کے دوسرے ہاف کے شروع ہوتے ہی دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے خلاف برتری حاصل کرنے کی کوشش جاری رکھی لیکن دونوں ٹیموں کے گول کیپر وںنے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی یقینی گول بچانے میں کامیاب رہے اوراسی دوران کھیل کے دوسرے ہاف کے 70ویں منٹ میں حیدری بلوچ کے مجاہد نے گول کرکے اسکور 2-2 سے برابر کردیا اسکے فوراً بعد 78ویں منٹ میںحیدری بلوچ کے واجدمرادنے خوبصورت گول اسکور کرکے مقابلہ 3-2 کردیا اسطرح حیدری بلوچ کی ٹیم کلری محمڈن کی ٹیم کو 3-2 سے شکست دے کرسیمی فائنل میں پہنچنے کااعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا ۔میڈیا کوارڈینٹر مولا بخش بلوچ تھے۔