یوکرین کے صدر ولادی میر زیلینسکی نے کہاہے کہ ان کا ملک ایران کی جانب سے ہرجانے کی اس رقم پر راضی نہیں جس کی پیش کش ایران نے مسافر طیارے کے حادثے کا شکار ہونے والے یوکرینی شہریوں کے خاندانوں کو کی ہے۔ زیلینسکی کے مطابق یوکرین ہرجانے کی زیادہ رقم کے حصول کے واسطے کوشاں ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک ٹی وی انٹرویو میں یوکرین کے صدر نے واضح کیا کہ ایران نے ہر خاندان کو فوری طور پر 80 ہزار امریکی ڈالر دینے کی پیش کش کی ہے۔ صدر زیلینسکی کے مطابق یہ ہرجانہ بہت کم ہے اور ان کا ملک زیادہ بڑی رقم کے لیے دباو ڈالے گا۔یاد رہے کہ گذشتہ ماہ 8 جنوری کو ایران کے ایک بیلسٹک میزائل نے یوکرین کے مسافر طیارے کو مار گرایا تھا۔ یوکرین کے دارالحکومت کیف جانے والے طیارے کو تہران سے اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد نشانہ بنایا گیا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38