شبر زیدی کو مافیاز کی وجہ سے مسائل کا سامنا کرنا پڑا: حکومتی رکن
اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما کنول شوذب نے انکشاف کیا کہ رخصت پر جانے والے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کو مافیاز کی وجہ سے مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں کنول شوذب نے کہا کہ شبرزیدی کو صحت کے مسائل ہیں اور ان کو آرام کی ضرورت ہے۔ ارکان کی تنخواہوں پر اضافے کی تجویز پر کنول شوذب نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی نے بھی ارکان کی تنخواہوں میں اضافے کا بل مسترد کردیا، عوام تکلیف میں ہیں اس لیے ہم نہیں چاہتے ہیں کہ ارکان کی تنخواہوں میں اضافہ ہو۔ سب متفق ہیں کہ اس وقت عوام کی داد رسی کی کوشش کرنی ہے، چار، پانچ ماہ مشکل ہوں گے جس کے بعد جلد معاملات بہتر ہو جائیں گے۔