14 ویں چیف آف نیول سٹاف انٹرنیشنل سکواش چمپئن شپ آج سے روشن خان جہانگیر خان سکواش کمپلیکس پشاور میں شروع ہوگی۔
پریس ریلیز کے مطابق چمپئن شپ کے دوران مجموعی طور پر تئیس میچ کھیلے جائیں گے۔یہ چمپئن شپ بین الاقوامی رینکنگ پوائنٹس کی حامل ہے جس میں نو مقامی کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ پندرہ بین الاقوامی کھلاڑی حصہ لیں گے۔چمپئن شپ میں مصر، ملائیشیا، کویت، سکاٹ لینڈ، ہانگ کانگ اور فرانس سے تعلق رکھنے والے غیر ملکی کھلاڑی بھی حصہ لیں گے۔