سعودی عرب : پیدائشی گونگا، بہرہ 58 سال کی عمر میں اچانک سننے اور بولنے لگا
ریاض (اے پی پی) سعودی عرب کے شہر ابہا میں پیدائشی گونگا اور بہرا شخص 58 برس بعداچانک سننے اور بولنے لگا۔ جمال الشہری ایک دن نماز کے لیے مسجد گیا۔امام صاحب سورۃ فاتحہ کی تلاوت کررہے تھے۔ اچانک مجھے تلاوت کی آواز کان میں آنے لگی۔ ابھی میں حیرت کے عالم سے باہر نہیں آیا تھا کہ میں خود بھی سورہ فاتحہ کی تلاوت کرنے لگا۔اللہ تعالیٰ نے مجھے سننے اور بولنے کی قوت عطا کردی۔