یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منائیں گے: عدیل کھوکھر
کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرسچن موومنٹ کے چیئرمین عدیل کھوکھر نے کورنگی میں منعقدہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہر محاذ پر کشمیری مسلمانوں کے حقوق کی بات کرے گا۔ یوم یک جہتی کشمیر کے موقع پر ہم بھر پور جدوجہد کا آغاز کرتے ہیں۔ کشمیر کی آزادی ہمارا مشن ہے۔