پتراجایا: وزیراعظم عمران خان نے پتراجایا میں ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد سے ملاقات کی۔ جس میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر اسد عمر، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور سیکرٹری خارجہ سہیل محمود و بھی زیراعظم کے ساتھ ہیں۔وزیراعظم عمران خان ملائیشیا کے دورے پر، پترا جایا میں ملائیشین ہم منصب کے آفس آمد پر وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد نے وزیراعظم عمران خان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے۔بعد میں وزیراعظم عمران خان کی ملائیشین ہم منصب کے ساتھ ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال، کشمیر سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس سے پہلے وزیراعظم عمران خان کا کوالالمپور ایئرپورٹ پر ملائیشیا کے وزیردفاع محمدصابو نے استقبال کیا۔ پاکستانی ہائی کمشنر آمنہ بلوچ اور دیگر حکام بھی وزیراعظم کے استقبال کے لیے ایئرپورٹ پر موجود تھے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر اسد عمر، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور سیکرٹری خارجہ سہیل محمود وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ ملائیشین وزیر دفاع محمد صابو سے ایئرپورٹ پر مختصر ملاقات ہوئی۔جس میں دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔