سٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث3 رکنی گینگ گرفتار
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ کینٹ پولیس نے سٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث3 رکنی گینگ گرفتار کرلیاایس پی پوٹھوہار سیدعلی نے بتایاکہ کینٹ پولیس نے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیاجبکہ ایک ملزم موقع سے فرار ہوگیاایس ایچ او کینٹ احسن کیانی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کو روک کر ملزمان کو گرفتار کرلیا گینگ کے ملزمان میں شاہ رحمن،رحیم شاہ اور فضل الرحمن شامل ہیں ملزمان کے قبضہ سے وارداتوں کے دوران چھینی گئی فارن کرنسی،ملزمان کے زیراستعمال گاڑی اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا،گرفتارملزمان سے مزید اہم انکشافات کی توقع ہے ،ابتدائی انٹروگیشن کے دوران ملزمان نے حسن
ابدال،ٹیکسلا،پیرودھائی اور کینٹ کے علاقوں میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیاہے فرار ہونے والے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ کیے جارہے ہیں۔