ورلڈ کالمسٹ کلب اور انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز کے اشتراک سے یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں قومی سیمینار آج ہوگا
لاہور (پ ر)ورلڈ کالمسٹ کلب اور انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز کے اشتراک سے یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں قومی سیمینار بعنوان " آزادی کیلئے بیدارکشمیر اورمردہ عالمی ضمیر " مرکزی چیئرمین محمد دلاور چوہدری کی صدارت میں آج منعقد ہوگاجبکہ صوبائی وزیر صنعت و تجارت پنجاب میاں
اسلم اقبال مہمان خصوصی ہوں گے۔ سیمینار سے دفاعی تجزیہ کارلیفٹیننٹ جنرل (ر) غلام مصطفی ،نویدچوہدری،مظہربرلاس ،میاں محمدسعید کھوکھر،محسن گورایہ ،میاں حبیب ، سابقہ ڈائریکٹرآئی ایس پی آرکوئٹہ بریگیڈئیر(ر) محمدندیم انور اورناصرشیرازی سمیت مختلف رہنماء اور دانشورخطاب کریں گے۔سیمینار کے اختتام پرتحریک قیام پاکستان،تحریک آزادی کشمیر،تحریک آزادی فلسطین اورپاک فوج کے شہداء کے بلندی درجات کیلئے اجتماعی دعا کی جائے گی۔