فیروزوالہ: ڈاکوئوں نے مزاحمت پر تشدد کرکے امام مسجد کے بیٹے سمیت دو افراد کو زخمی کر دیا
فیروزوالہ (نامہ نگار) ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوئوں نے مزاحمت پر تشدد کرکے امام مسجد کے بیٹے سمیت دو افراد کو زخمی کر دیا ۔ کالا خطائی روڈ کی آبادی کرول میں ڈاکوئوں نے محمد نواز کے گھر داخل ہو کر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے کے زیورات نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔ بیگم کوٹ کے قریب ڈاکوئوں نے امام مسجد بشیر احمد اور اس کے بیٹے کو روک کر لوٹ لیا۔ مزاحمت پر ڈاکوئوں نے تشدد کرکے نواز کو زخمی کر دیا ۔ ڈاکوئوں نے ثاقب کی حویلی میں داخل ہو کر ڈکیتی کی واردات کرنے کی کوشش کی۔ مزاحمت کرنے پر
ڈاکوئوں نے اسے زخمی کر دیا ۔ ڈاکوئوں نے تین دکانوں کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کا سامان لوٹ لیا۔ پولیس نے یٰسین ، جہانگیر اور علی احسن کی رپورٹ پر مقدمات درج کر لیے ۔ ڈاکوئوں نے محمد رمضان کے گھر داخل ہو کر اس کی بیوی رشیداں بی بی کو اہلخانہ سمیت یرغمال بنا کر زیورات نقدی لوٹ کر لے گئے۔ امامیہ کالونی کے قریب ڈاکوئوں نے حماد عنصر سے چھتیس ہزار روپے مالیت کا موبائل اور دفتر ی کاغذات چھین لئے ۔ ڈاکوئوں نے امامیہ کالونی میں رانا ناصر کے گھر داخل ہو کر لاکھوں روپے کے زیورات اور نقدی لوٹ لئے۔ ونڈالہ میں چوروں نے کبوتر بازی یٰسین کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کے کبوتر چوری کر لیے۔ دیگر وارداتوں میں چوروں نے تین موٹر سائیکلیں اور ایک کار چوری کر لی۔