افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ طالبان نے سرخ لکیر پار کرلی، نتائج بھگتنا ہوںگے ، وحشت ناک حملے کرنے والے عسکریت پسندوں سے قیام امن کیلئے بات چیت کا دروازہ بند ہو چکا، امن مذاکرات کا راستہ قبول کرنے تک افغان قوم انہیں قبول نہیں کرے گی۔ افغانستان کے صدر نے دارالحکومت کابل میں مذہبی عمائدین کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ طالبان کے ساتھ اب امن کا فیصلہ یقینی طور پر میدان جنگ میں کیا جائے گا۔ انہوں نے بعض عسکری عناصر کے ساتھ امن مذاکرات کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ جب وہ امن کو قبول کر لیں گے تو افغان قوم بھی انہیں قبول کر لے گی۔ اشرف غنی نے کابل میں حالیہ دو بڑے حملوں میں ہونے والی ہلاکتوں پر گہرے رنج اور افسوس کا بھی اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے وحشت ناک حملے کرنے والے عسکریت پسندوں سے قیام امن کیلئے بات چیت کا دروازہ بند ہو چکا ہے اور اب انہیں نتائج کا سامنا کرنا ہو گا۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024