الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کی سینیٹ نشستوں کے لئے الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا. کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 10فروری ہو گی جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 13فروری کو ہو گی.کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیل 16فروری تک دائر کی جا سکے گی . جبکہ امیدواروں کی حتمی فہرست 20فروری کو آویزاںکی جائے گی. جبکہ فاٹا کی سینیٹ کی نشستوں کے لئے الیکشن ایکٹ2017 کی توسیع تا حال نہ ہوسکی ۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کی سینیٹ نشستوں کے لئے الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا.شیڈول کے مطابق ریٹرننگ افسر 5فروری کو پبلک نوٹس جاری کرے گا ، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 10فروری ہو گی ، امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 13فروری کو ہو گی ۔کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیل 16فروری تک دائر کی جا سکے گی.جبکہ امیدواروں کی حتمی فہرست 20فروری کو آویزاںکی جائے گی . امیدوار 21فروری تک کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے . سینیٹ انتخابات کے لئے پولنگ3مارچ کو پارلیمنٹ ہاﺅ س میں ہو گی.جبکہ فاٹا کی سینیٹ کی نشستوں کے لئے الیکشن ایکٹ2017 کی توسیع تا حال نہ ہوسکی۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38