نواز شریف کی پالیسی سے پاکستان کی ڈوبتی معیشت بحال ہوئی، جولائی میں عوام نے درست فیصلہ کرنا ہے: وزیر اعظم
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نواز شریف کی پالیسی کی وجہ سے پاکستان کی ڈوبتی معیشت بحال ہو. جولائی میں عوام نے درست فیصلہ کرنا ہے. اگر درست فیصلہ کیا تو ترقی کا سفر چلتا رہے گا. گولن گول منصوبہ پورے چترال کی بجلی کی ضروریات پوری کریگ. چترال لوڈ شیڈنگ فری ہوگا. چترال میں سی پیک منصوبے سے اسلام آباد تک فاصلہ 7گھنٹے تک محیط ہوگا. میرے اپنے حلقے میں کچھ یونین کونسلوں بجلی دستیاب نہیں ہے. چترال میں موجود وسائل سے 10سے 12ہزار میگاواٹ بجلی آسانی سے پیدا کی جاسکتی ہے۔ چترال میں گولن گول منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ منصوبے کے تحت 36میگاواٹ کی 3پونٹس سے 108میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی. اس منصوبے کے افتتاح کی خوشی ہے. یہ منصوبے سال بھر کی بجلی پیداکرے گی. اور پورے چترال کی بجلی ضرورت پوری کرے گا. اور چترال کے علاقہ لوڈ شیڈنگ فری ہوگا. میرے اپنے حلقے کی کچھ یونین کونسلوں میں بجلی دستیاب نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں سب سے زیادہ کام ہوئے . اس منصوبے سے پیدا ہونے والی بجلی پر چترال کے عوام کا حق ہے چترال میں سڑکوں کے منصوبے زیر تکمیل ہیں جو سی پیک کا حصہ ہیں. چترال کو ہم ملک دیگر علاقوں کے برابر لائیں گے. اس منصوبے کی تکمیل سے چترال سے اسلام آباد تک راستہ آج 10سے 11گھنٹے طویل ہے.منصوبے کی تکمیل کے بعد یہ فاصلہ 6سے 7گھنٹے تک محیط ہوگا. یہ منصوبہ 33ارب روپے پر مشتمل ہے. چترال میں موجود وسائل سے 10سے 12ہزار میگاواٹ بجلی آسانی سے پیدا کی جاسکتی ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جمہوریت کی تسلسل سے ملک ترقی کرے گا میں چیئرمین واپڈا ، چائنہ کے کنٹریکٹرز کا شکریہ ادا کرتا اور سعودی عرب کا مشکور ہوں جنہوں نے اس پراجیکٹر کیلئے فنڈز مہیا کیئے . اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے آج یہ منصوبہ مکمل ہوچکا ہے. گولن گول منصوبہ علاقہ اور پاکستان کی خوشحالی کا موجب ہوگا۔