ذیشان احمد خان کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) یونین کونسل 38 کے چئیرمین ذیشان احمد خان کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں۔ مرحومہ ناروے میں مقیم تھیں جمعرات کو گھر میں ان کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی اور وہ اپنے خالق حقیقی سے جاملیں۔ان کی نماز جنازہ آج 4 فروری بروز اتوار چار نمبر چونگی کے قریب بندو شاہ زیارت کی جنازہ گاہ میں ادا کی جائے گی۔