پانچ فروری کو راولپنڈی آرٹس کونسل میں خصوصی تقریب منعقد ہوگی
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے پانچ فروری کو راولپنڈی آرٹس کونسل کے زیراہتمام تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات کے مابین ایک خصوصی تقریب آرٹس کونسل کے آڈیٹوریم میں صبح دس بجے منعقد ہوگی ۔جس میں ٹیبلوزاور کشمیری ملی نغمے پیش کئے جائیں گے اور جدوجہدآزادی کشمیر پر تقریری مقابلوں کا بھی اہتمام کیا جائیگا۔