جمعیت علماء اسلام (س) کا کشمیر سیمینار آج ہو گا
لاہور (پ ر) جمعیت علماء اسلام پاکستان (س) ضلع لاہور کے زیر اہتمام کشمیر سیمینار آج بعد نماز ظہر مدرسہ قاسم العلوم شیرانوالہ گیٹ میں جمعیت علماء اسلام لاہور کے امیر مولانا قاری علیم الدین شاکر کی زیر صدارت ہوگا۔ کشمیر سیمینار سے مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین جمعیت علماء اسلام پاکستان (س) کے مرکزی سرپرست اعلی مولانا میاں محمد اجمل قادری، لیاقت بلوچ، قمر الزمان کائرہ اور مولانا عبدالرؤف فاروقی اورصاحبزاہ مولانا احمد علی ثانی سمیت دیگر رہنما خطاب کریں گے۔