مسلم لیگ ن کی حکومت کسی عذاب سے کم نہیں: سونیا خان
لاہور (خبر نگار) پیپلز پارٹی لاہور کی جنرل سیکرٹری سونیا خان نیازی نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی حکومت عوام پر کسی عذاب سے کم ثابت نہیں ہوئی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے اضافے سے اشیاء خورد نوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا، ملک میں ایک نیا مہنگائی کا طوفان آئے گا، کرایوں سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہونے سے عام آدمی شدید متاثر ہو گا، حکومت کو کوئی احساس نہیں۔ حکمرانوں کی توجہ صرف لوٹ مار پر ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ غریب عوام سے سراسر ناانصافی ہے۔