پیپلز پارٹی کشمیریوں کے حق میں توانا آواز ہے: شیخ مقبول، چودھری عاطف
لاہور (خبر نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شیخ مقبول نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی حکومت نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کر کے اپنی طرف سے عوام کو مہنگائی کا ایک اور تحفہ دیا ہے، پٹرول بم گرا کر غریب عوام سے (ن) لیگ اپنی نا اہلی کا بدلہ لے رہی ہے، نواز شریف ٹولہ نے عوام کا خون چوس لیا ہے۔ چودھری عاطف نے کہا کہ پیپلز پارٹی کشمیریوں کی ایک مضبوط آواز ہے ہم حکومت میں آکر آصف علی زرداری کی قیادت میں کشمیر کا مسلہء حل کروائیں گے اور کشمیریوں کو مایوس نہیں کریں گے۔