زکام اور کھانسی میں لہسن کی چٹنی مفید ہے: حکیم سید عمران فیاض
لاہور (نیوز رپورٹر) ماہرین صحت کے مطابق بنفشہ، برگ تلسی کی چائے اور لہسن کی چٹنی شدید دھند میں نزلہ، زکام اور کھانسی سے بچنے کے لیے مفید غذا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پروفیسر حکیم سید عمران فیاض اور پروفیسر حکیم محمد افضل میو نے موسم سرما کی احتیاطی تدابیر کے موضوع پر منعقدہ طبی مذاکرہ میںاظہار خیال کرتے ہوئے کیا - پروفیسرحکیم سید عمران فیاض نے اپنی گفتگو میںکہا کہ مو سم سرما کے صحت پر رونما ہونے والے بُرے اثرات سے محفوظ رہنے کے لیے گرم پانی میں آدھا لیموں نچوڑ کر خالص شہد ملا کر گھونٹ گھونٹ پینا مفید ہے۔ لونگ، دار چینی، سیاہ مرچ اور سونٹھ(زنجبیل) کے سفوف کی ایک چٹکی گرم قہوے میں ملا کر شہد سے میٹھا کر کے پینا مفید ہے۔