نرسنگ کالج جنرل ہسپتال کا سو فیصد رزلٹ، پرنسپل کی مبارک باد
لاہور (پ ر) نرسنگ کالج جنرل ہسپتال میں درس و تدریس کے موثر نظام کی بدولت امسال بھی سال سوئم کا رزلٹ سو فیصد رہا جبکہ دو طالبات عصمت فاطمہ اور اقراء سعید نے 425 نمبر لے کر پنجاب نرسنگ بورڈ میں آنر اور 10 طالبات نے 400 سے زائد نمبر حاصل کر کے ادارے کی شہرت کو چار چاند لگا دیئے۔ پرنسپل پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ پروفیسر غیاث النبی طیب نے شاندار کامیابی پر نرسنگ کالج کے اساتذہ، کلاس ٹیچر آسیہ خانم اور شعبہ کمیونٹی ہیلتھ نرسنگ کی تعلیم دینے والی فضیلت چودھری، طالبات کو مبارکباد دی اور کالج انتظامیہ کو ہدایت کی کہ 400 سے زائد نمبر حاصل کرنے والی سٹوڈنٹس کی بھرپور حوصلہ افزائی ہونی چاہیے اور ان کی تصاویر نرسنگ ہاسٹل اور کالج کے نوٹس بورڈ پر آویزاں کی جائیں۔