پنجاب حکومت کا اساتذہ بھرتی کے دوران مدارس کے طلبہ کو نظر انداز کرنا تشویشناک ہے: عبدالمصطفی ہزاروی
لاہور (پ ر) پنجاب حکومت نے گزشتہ دنوں محکمہ تعلیم میں اسلامیات کی پوسٹ کے لئے ایجوکیٹرز کی بھرتی کرتے ہوئے دینی مدارس کے فارغ التحصیل علماء کو مکمل طور پر نظر انداز کر دیا ۔ ۔ حالانکہ ہائر ایجوکیشن کمیشن عرصہ دراز پہلے ہی دینی مدارس کی فائنل ڈگری ’’ الشادۃ العالمیۃ فی العلوم العربیۃ و الا سلامیۃ ‘‘ کو ایم اے عربی و ایم اے اسلامیات کے مساوی تسلیم کرچکا ہے۔ تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان کے ناظم اعلی محمد عبدالمصطفی ہزاروی اور دیگر عہدیداروں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے اس غیر آئینی و غیر قانونی اقدام پر دینی مدارس سے وابستہ علماء و فضلاء میں سخت مایوسی پائی جاتی ہے۔