خیبر پختونخوا پولیس کو مطلوب اشتہاری کی بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) بینظیر بھٹو انٹر نیشنل ائرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے قتل کیس میں خیبر پختونخواہ پولیس کو مطلوب اشتہاری کی بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنادی حسن خان ہفتہ کو پی آئی اے کی پرواز نمبرPK - 275 کے ذریعے اسلام آباد سے ابو ظہبی روانگی کیلئے آیا امیگریشن کائونٹر پر ایف آئی اے نے اس کا پاسپورٹ چیک کیا تو وہ بلیک لسٹ سسٹم میں تھا جس پر اسے حراست میں لے لیا گیا اس کی گرفتاری کی اطلاع ایف آئی اے امیگریشن نے کے پی کے پولیس کو دے دی جس کی ٹیم ائرپورٹ پہنچی اور اسے تحویل میں لے کر روانہ ہوگئی ۔