ترقیاتی سکیموں کی بر و قت تکمیل حکو مت پنجا ب کی اولین تر جیح ہے، را جہ اشفا ق سرور
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) صو بائی و زیر محنت و افرادی قو ت را جہ اشفا ق سرورنے کہا ہے کہ ترقیاتی سکیموں کی بر و قت تکمیل حکو مت پنجا ب کی اولین تر جیح ہے تا کہ عو ام کو بہتر معیار زند گی فرا ہم کیا جا سکے۔ انہو ں نے سر کا ری محکموں کو تا کید کی کہ بھر تیو ں کے دوران مقا می لو گو ں کو خصو صی تر جیح د ی جا ئے تا کہ ٹرا نسفرز کی و جہ سے خصوصاسکو لو ں اور ہسپتا لو ں میں سٹاف کی کمی کاسا منا نہ کر نا پڑے نیزصحت و تعلیم کے انفر سٹر کچر اور سڑ کوں کی تعمیرکو خصو صی اہمیت د ی جا ئے ۔این اے 50- میںتمام محکموں کی جا نب سے تر قیا تی سکیموں کی حا لیہ صو ر تحال کے با رے میں تفصیلی ر پو رٹ لیتے ہوئے را جہ اشفا ق سرور نے کہا کہ مر ی، کو ٹلی ستیا ںاورکہو ٹہ میں روڈز کی تعمیر و مر مت کے ساتھ ساتھ ٹی ایچ کیو ز، بنیا دی مرا کز صحت کی اپ گر یڈ یشن اوربند ڈ سپنسر یوں کو دوبا رہ فعا ل کر کے سٹیئرنگ کمیٹی کے اگلے اجلاس میں رپور ٹ پیش کی جا ئے۔ا نہو ں نے ہد ایت کی کہ کو ٹلی ستیا ں میں پینے کے صا ف پا نی کی جگہو ں کی نشا ند ہی کی جا ئے اور واٹر سپلائی سکیمیں جن میں سے 33مکمل ہو چکی ہیں جبکہ 04پر کا م جا ری ہے ان کو بھی جلد از جلد مکمل کر کے لو گو ں کی اس بنیا دی ضرورت کو پورا کیا جا ئے۔کہو ٹہ آ زاد پتن رو ڈ کے حو الے سے تفصیلا ت سے آگا ہ کر تے ہو ئے راجہ اشفا ق سرور نے کہا کہ آزادپتن کا علا قہ لینڈ سلائیڈنگ کا شکا ر ہے اور وہ سڑک بھا ری ٹریفک اورڈ یم کے جمع شد ہ پانی کی بد و لت پا نی کی سطح بلند ہو نے کی و جہ سے بھی متا ثر ہو تی ہے- اس لئے چینی و فد نے اس با ت کی یقین دہا نی کر وا ئی ہے کہ وہ اس روڈ کی بروقت مر مت کا خصوصی خیا ل ر کھیں گے نیز پراجیکٹ کی تکمیل کے بعد پور ی سڑ ک کی دو با رہ مر مت و تعمیر ہو گی تاکہ آمدورفت کا سلسلے جاری رہے اور لو گو ں کو کسی د قت کا سا منا نہ کر نا پڑے ۔ اس کے علا وہ ہا ئی و ئے پنجا ب کو حلقہ بھر کی24سڑ کو ں کی تر جیحی بنیا د پر تعمیر و مر مت کی بھی تا کید کی گئی ہے۔ ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے پنجاب ہا ئوس اسلا م آباد میں سٹیئر نگ کمیٹی بر ائے تر قیا تی کام این اے50- کے جا ئزہ اجلاس کے شر کا ء سے خطا ب کے دوران کیا۔ اجلا س میںکمشنر را ولپنڈی ندیم اسلم چو ہد ری،سکندر حیات ملک ایس ایس پی، ڈائریکٹر فنا نس اینڈ پلاننگ نو رین بشیر، ایڈ یشنل ڈ پٹی کمشنر میا ں بہز اد عا دل ،ڈپٹی ڈا ئر یکٹر ڈ و یلپمنٹ صا ئمہ غفور،حا فظ عثمان سپیشل اسسٹنٹ بر ائے تو انائی، را جہ عتیق سرور، چیف ایگز یکٹو آفیسر ایجو کیشن اتھارٹی طا رق قا ضی ،اسسٹنٹ کمشنر مری ،کو ٹلی ستیاں، کہو ٹہ ، کلر سیداں،ایس ای ہا ئی ویز،ایکسئین بلڈ نگ، نیشنل ہا ئی و یز اور د یگرمتعلقہ سر کا ری محکمو ںکے سر بر اہا ن کی بڑ ی تعداد نے شرکت کی۔کمشنر را ولپنڈی ند یم اسلم چو ہد ری نے اس مو قع پر گفتگو کر تے ہو ئے کہا ہے کہ مر ی یونیو ر سٹی کے لئے فز یبلیٹی ر پو ر ٹ تکمیل کے مرا حل میں ہے اور اس کے لئے ز مین کی نشا ند ہی کر کے جلد از جلد اس پرا جیکٹ کو شر وع کیا جا ئے گا۔انہوں نے کہا کہ مر ی میں رش کو کم کر نے اور سیاحو ں کے لئے نئے سیا حتی مقا مات کی تعمیر کے لئے تحصیل کو ٹلی ستیاںکو مر ی جیسا سیا حتی مقا م بنا نے کے لئے اقدامات زیرغور ہیںاسکے علاوہ سا فٹ و ہیل ٹرین کشمیر روڈ مری اور کھجوٹ سٹا پ اوور مکمل ہو نے کے بعدفعال بھی ہیں جبکہ فا رسٹ ریسٹ ہا ئوس چراہاںمری اور بانسرہ گلی میں ایکو فر ینڈلی ما حو لیا تی پا رک پر کا م جا ری ہے جو تکمیل کے بعدمقا می لو گوں کے ساتھ ساتھ سیا حو ں کو بھی بہتر و معیاری تفر یحی سہو لیات فراہم کر یںگے۔انہوں نے کہا کہ سکو لز میںاسا تذ ہ کی کمی کو پو را کر نے کے لئے نئی بھر تیا ں کی جا رہی ہیں جن میں مقا می لو گو ں کو تر جیح د ی جا ئے گی تا کہ وہ بھر تی ہو نے کے بعد آسا نی کے ساتھ اپنا کا م جا ری ر کھ سکیں۔اسکے علا وہ سہو لیا ت کی عد م دستیابی کو مکمل کر نے اور تعلیمی معیا ر کو بہتر بنانے کے لئے بھی اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں نیزصحت و تعلیم کے ساتھ ساتھ قو می شاہراہوں اور لنک رو ڈز کی اپ گر یڈیشن کا کام بھی جا ری ہے۔