پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ کے آفٹر شاکس آنا شروع ہو گئے: عابد حسین صدیقی
لاہور (خبر نگار) پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد آفتر شاکس آنا شروع ہو گئے ہیں۔ ٹرانسپورٹروں کے کرائے میں اضافہ کے علاوہ برائلر‘ ایل پی جی اور سبزیاں بھی مہنگی ہو گئیں۔ آٹے کے تھیلے کی قیمت میں بھی اضافے کا امکان ہے۔ جب اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیلئے حکومت کو بھجوانے کی خاطر سمری بنائی تو عوامی حلقوں نے حکومت کو خبردار کیا تھا کہ اس مرحلے پر قیمتوں میں اضافے سے اجتناب کیا جائے۔