رانا ثناء کی خودساختہ کمیٹی کے سامنے وضاحت مسترد کرتے ہیں: حامد رضا
لاہور ( سپیشل رپورٹر) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ رانا ثناء کی خودساختہ کمیٹی کے سامنے وضاحت کو مسترد کرتے ہیں۔کمیٹی کے سربراہ خواجہ مدثر تونسوی تو اجلاس میں موجود ہی نہیں تھے۔ شہباز شریف کو آئندہ الیکشن میں رانا ثناء اللہ کی سرپرستی کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ غداران ختم نبوت عوامی نفرت کی علامت بن چکے ہیں۔ پنجاب حکومت اتحاد اہل سنت کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے۔ اہل سنت 2018 کے الیکشن میں بڑی قوت بن کر ابھریں گے۔ خواجہ سیالوی اور شہباز شریف کی بنائی گئی کمیٹی کااجلاس تو منگل کو طے تھا۔رانا ثنا اور پنجاب حکومت نے اپنی چال بازیوں سے چند علماء کیساتھ اچانک غیر رسمی میٹنگ کی۔ رانا ثنا ختم نبوت کے معاملہ کو مذاق مت بنائیں۔رانا ثناء اللہ سمیت تمام ذمہ داران کو قوم کے سامنے پیش کیا جائے۔ رانا ثنا کی خود ساختہ کمیٹی کو دی گئی وضاحت ردی کا ٹکڑا ہے۔سیاسی بھل صفائی کے لئے عدلیہ کے اقدامات پر قوم خوش ہے۔ کرپٹ مافیا کو سیاست بدر کرنے کے لئے عدلیہ اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔