12 ویں سالانہ معلم انسانیت کانفرنس آج ہو گی
لاہور (پ ر) نگینہ سوشل ویلفئر سوسائٹی کے زیراہتمام 12 ویں سالانہ معلم انسانیت کانفرنس آج ہو گی۔ علامہ منیر احمد یوسفی کی سرپرستی میں ہونے والی کانفرنس کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے۔ انتظامات کو حتمی شکل دینے اور سکیورٹی پلان ترتیب دینے پر علامہ منیر احمد یوسفی نے کارکنوں سے ملاقات کی اور شاندار انتظامات کو سراہتے ہوئے انہیں مبارکباد دی۔ اس کانفرنس سے ممتاز دانشور جسٹس (ر) نذیر احمد غازی بھی خطاب کریں گے۔ کانفرنس آج جامع مسجد ابوبکر صدیق بلاک سی ون چائنہ سکیم لاہور میں صبح 9 بجے شروع ہو کر 2½ بجے اختتام پذیر ہو گی۔