راجہ پرویز اشرف کیخلاف گیپکو میں غیر قانونی بھرتیاں کیس ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی
لاہور (اپنے نامہ نگار سے )گیپگو میں غیر قانونی بھرتیاں کرنے کے کیس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف ریفرنس کی سماعت نہ ہو سکی۔ احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن کے رخصت پر ہونے کے باعث گیپکو میں غیر قانونی بھرتیوں کے الزامات میں ملوث راجہ پرویز اشرف کے ریفرنس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دی گئی اور ڈیوٹی جج نے کیس کی سماعت کے لئے آئندہ کی تاریخ پیشی دی جبکہ راجہ پرویز اشرف بھی کراچی میں مصروفیت کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے، احتساب بیورو نے راجہ پرویز اشرف کے خلاف اپنے دور اقتدار میں گیپکو میں غیر قانونی بھرتیاں کرنے کے الزام میں ریفرنس دائر کر رکھا ہے، راجہ پرویز اشرف پر 437 افراد کو میرٹ سے ہٹ کر بھرتی کرنے کا الزام ہے عدالت نے راجہ پرویز اشرف سمیت دیگر سات افراد پر فرد جرم عائد کر رکھی ہے۔