ڈاکٹر اشتیاق احمد کی کتاب پر جی سی یو میں مکالمہ کا اہتمام
لاہور (سٹاف رپورٹر) سٹاک ہوم یونیورسٹی، سویڈن کے پروفیسر ایمریٹس ڈاکٹر اشتیاق احمد کی کتاب 1947ء میں پنجاب کی تقسیم کے حوالے سے کتاب پر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں پینل ڈسکشن کا انعقاد ہوا۔ پینل ڈسکشن کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ نے کی۔ تقریب سے نامور تاریخ دان اور آئی ٹی یونیورسٹی کے استاد ڈاکٹر یعقوب بنگش، لمز کے اسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر علی عثمان قاسمی، شعبہ سیاسیات کے صدر پروفیسر ڈاکٹر خالد منظور بٹ، نامور مصنفہ ڈاکٹر صائمہ ارم اور پروفیسر ڈاکٹر محمد سعید خاور نے بھی خطاب کیا۔