مریم نواز کے عدلیہ سے سوالات غیر ضروری ہیں : شہلا رضا
اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور سندھ اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی جانب سے عدلیہ پر تنقیدی سوالات کو غیر ضروری قرار دیدیا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شہلا رضا نے کہا کہ جس عدلیہ کو مسلم لیگ (ن) کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے ٗ یہ وہی عدلیہ ہے جیسے خود نواز شریف نے ہی آزاد کروایا تھا لیکن جب کرپشن پکڑی گئی اور فیصلہ ان کے خلاف آیا تو یہی اس کے خلاف بیان بازی پر اتر آئے ہیں۔