ذاتی انا کی خاطر کسی کو سیاست سے بے دخل کرنا انصاف نہیں انتقام ہے: راؤ شہاب الدین
کاہنہ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی میئر رائو شہاب الدین نے کہا ہے ضمنی ریفرنس اب نا اہلی کا فیصلہ پہلے یہ کون سا انصاف ہے دوہرہ نظام ملک میں نہیں چل سکتا ذاتی انا کی خاطر کسی بھی انسان کو سیاست سے بے دخل کرنا انصاف نہیں انتقام ہے جرم تسلیم کرنے والے صادق اور امین بن بیٹھے جبکہ ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر ڈالنے والوں کے خلاف ریفرنس ہی ریفرنس پیش کئے جا رہے ہیں۔