عائشہ گلا لئی کا6 فروری سے جنوبی پنجاب کا دورہ تونسہ میں اجتماع سے خطاب‘7 کو ڈیرہ جائیں گی
ڈیرہ غازیخان(نمائندہ خصو صی)ممبر قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کی سات فروری کو ڈیرہ غازیخان آمد، پریس کانفرنس اوربلاک ایچ میں خطاب کریں گی۔ پاکستان تحریک انصاف کی باغی ممبر قومی اسمبلی 6 فروری سے جنوبی پنجاب کا دورہ کررہی ہیں تونسہ شریف میں خاتون ممبرقومی اسمبلی ایک اجتماع سے بھی خطاب کریں جبکہ عائشہ گلالئی 7 فروری کو ڈیرہ غازیخان ائیں گی۔