میاں چنوں: گھریلو جھگڑا‘ نوجوان نے چھت پر جا کر اہلخانہ پر پٹرول پھینک دیا‘ آگ نہ لگ سکی‘ ملزم فرار
محسن وال(نامہ نگار )نواحی گائوں میں نوجوان نے گھریلو جھگڑے پر گھر میں موجود اپنی والدہ بہنوں سمیت بچوں اور خواتین پر پٹرول چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش کی تفصیل کے مطابق میاں چنوں کے نواحی گائوں9ایٹ اے آر کے رہائشی تصور حسین عرف کولی ولد سرور نے گھریلو جھگڑے پر اپنی والدہ حاجراں بی بی ،بہن زینب بی بی سمیت گھر میں موجود دیگر خواتین اور بچوں پر چھت پر کھڑے ہوکر پٹرول ڈال کر آگ لگانے کی کوشش کی جب ماچس جلا کر ان کی طرف پھینکی تو آگ بجھ گئی جس پر وہاں اہل محلہ اکٹھے ہوگئے اور ملزم کو پکڑ لیا پولیس کے آنے قبل ملزم موقعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ،پولیس تھانہ تلمبہ نے ملزم کے خلاف رپورٹ درج کر کے تلاش شروع کردی۔