عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے: آفتاب لودھی
لاہور ( پ ر) چیئرمین پاکستان عوامی تحریک ِانقلا ب پروفیسر آفتاب لودھی نے کہا ہے کہ انسانی عزت،جان اور مال کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے اور حکومت اسلامی شریعت اور اسلامی سزائیں نافذ کرے تو بلا تاخیر جرائم کم ہو کر ختم ہو جائیں گے۔اس ضمن میں انہوں نے عدالت عظمیٰ سے بھی درخواست کی کہ بچوں اور بچیوں کے قتل اور درندگی کے پیچھے مافیا کو بے نقاب کیا جائے اور زینب اور دیگر بچیوں کے اغواکاروں اور قاتلوں کے انڈر ورلڈ نیٹ ورک سے رابطے تلاش کر نے کے احکامات جاری کرے۔انہوں نے کہا کہ بنک اکاؤنٹ جرائم کے شرکائے کار اورسرپرستوں کے بھی ہو سکتے ہیں۔