اظہار تشکر
لاہور(لیڈی رپورٹر )پنجاب یونیورسٹی ٹیچرز فرنٹ نے سنڈیکیٹ اور اکیڈمک کونسل کے انتخابات میں کامیابی کے بعد اساتذہ نے چیئرمین ٹیچرز فرنٹ پروفیسر ڈاکٹر فخر الحق نوری کی قیادت میں نو منتخب ممبران ڈاکٹر ساجد رشید ، ڈاکٹر محبوب و دیگر نے مختلف شعبوں کا دورہ کرتے ہوئے اساتذہ سے اظہار تشکر کیا۔ واضح رہے ٹیچرز فرنٹ نے نہ صرف پروفیسر اور ایسو سی ایٹ کی دونوں نشستوں پر اکثریت سے کامیابی حاصل کی بلکہ اکیڈمک کونسل کی چار نشستیں بھی اپنے نام کیں۔