راجہ پرویز اشرف کیخلاف گیپکو میں غیر قانونی بھرتیاں کیس ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی
لاہور (اپنے نامہ نگار سے )گیپگو میں غیر قانونی بھرتیاں کرنے کے کیس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف ریفرنس کی سماعت نہ ہو سکی۔ جج سید نجم الحسن کے رخصت پر سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دی گئی اور ڈیوٹی جج نے کیس کی سماعت کے لئے آئندہ کی تاریخ پیشی دی ہے ۔