کشمیر زراعت کیلئے آب حیات کا درجہ رکھتا ہے: چوہدری نثار احمد
لاہور (نیوزرپورٹر) کسان بورڈ پاکستان کے صدر چوہدری نثار احمد نے یوم یکجہتی کشمیر پر کسانوں کے نام ایک پیغام میں کہا ہے کہ ملک بھر کے کروڑوں کسانوں کی زمینوں کو سیراب کر نے والے دریائوں کا پانی کشمیر سے نکلنے والے دریائوں سے آتا ہے اور زراعت کیلیے آب حیات کا درجہ رکھتا ہے ۔مگر اب انڈیا دریائوں پر غیر قانونی ڈیم بنا کر ہمارے ملک کو بنجر بنانے کے درپے ہے ۔حکومت پاکستان کشمیر کی آزادی کے لئے اپنا کردار ادا کرے اور بھارت کے ساتھ مذاکرات کاڈھونگ بند کیا جائے کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے جس پر گزشتہ سترسالوں سے بھارت نے غاصبانہ قبضہ کر رکھاہے۔کشمیرسے نکلنے والے دریا کشمیری قوم کی جدوجہد آزادی کا صدقہ ہیں ۔کشمیریوں کی جدو جہد (انشاء اللہ) بہت جلد کامیاب ہوگی۔امن اور انسانی حقوق کے علمبردار ممالک اور این جی اوز کو کشمیرمیں بھارتی فوج کے مظالم کیوں نہیں نظرآتے ؟ ۔انڈیا کو موسٹ فیورٹ نیشن قرار دینے کی بجائے موسٹ ڈینجرس نیشن قراردیا جائے۔چوہدری نثارنے ملک بھر کے کروڑوں کسانوں اور کسان بورڈ کے مقامی رہنمائوں کو ہدایت کی 5فروری کو ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ہونے والی احتجاجی ریلیوں اور مظاہروں میں بھرپور شرکت کر کے انڈیا کے تعمیر کیے گئے ڈیموں پر احتجاج کریں اور پاکستان میںنئے ڈیموںکی تعمیر کا مطالبہ کریں۔