بھارتی قبضہ کو کشمیریوں نے کبھی تسلیم نہیں کیا: احد کاشمیری
لاہور (کامرس رپورٹر) قومی محاسبہ کمیٹی کے صدر راحد کاشمیری نے کہا ہے کہ ہمارا کشمیریوں سے رشتہ لا الہ اللہ محمد رسول اللہ کا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ہم پاکستان بننے کے بعد سے کشمیریوں کی آزادی کے لئے جنگ لڑ رہے ہیں۔ اب ہم ہندوستان کے کی کایہ پلٹ دیں گے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ اس پر بھارتی قبضہ کسی کشمیری نے کبھی تسلیم نہیں کیا ، انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہرا کر بھارتی ترنگے سے نفرت کا اظہار ایک عملی ثبوت ہے۔ کہ کشمیری پاکستان ساتھ ہر قیمت پر الحاق چاہتے ہیں۔