شیخوپورہ : ٹرین حادثہ میں جاں بحق ہونے والی 2 بچیاں ، خاتون سپردخاک
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی) بھکھی کے علاقہ نواں کوٹ تھیڑیاں ریلوئے کراسنگ پرہونے والے حادثہ میں ہلاک ہونے والی دو بچیوں اورخاتون کی نماز جنازہ ان کے آبائی گائوں کھاریانوالہ میں ادا کردی گئیں، گزشتہ روز ڈرائیور اقبال مسیح کے جلد بازی سے رکشہ گزارتے ہوئے مال گاڑی سے ٹکرانے پر دوبچیوں 6سالہ زہرہ بانو دختر اصغر علی،10سالہ کومل دختر اللہ توکل،اور35سالہ شگفتہ بی بی موقعہ پر ہی جان بحق ہوگئیں تھیں۔جبکہ روبینہ زوجہ اصغر علی30سالہ،اورسکینہ بی بی زوجہ اللہ توکل کھاریانوالہ نزد نواں کوٹ شدید زخمی ہوگئیں تھیںمال گاڑی حادثہ میں زخمی ہونے والی خواتین ڈسٹرکٹ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق اب خطرے سے باہر ہیں۔