ونٹر اولمپکس 2018ء : روسی کھلاڑی قومی پرچم کے بغیر شرکت کرینگے
ماسکو(سپورٹس ڈیسک) جنوبی کوریا میں رواں ماہ شروع ہونیوالے ونٹر اولمپکس گیمز میں روسی کھلاڑی قومی پرچم کے بغیر نیوٹرل کی حیثیت سے ایونٹ میں شرکت کرینگے ۔ ڈوپنگ سکینڈ ل کے بعد روسی کھلاڑیوں پر شرکت پر پابند ی عائد کی گئی ہے ۔ کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت نے روسی کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی کی سزا ختم کر دی ہے تاہم انٹر نیشنل اولمپک کمیٹی نے فیصلہ کے خلاف اپیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔